چترال پاکستان کا ایک اہم اور منفرد علاقہ ہے جوکہ پاکستان کے بالکل شمالی-مغربی کونے پہ واقع ہے۔ یہ علاقہ ترچ میر کے دامن میں واقع ہے جو کہ سلسلہ کوہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی ہے جو اسے وسط ایشیا کے ممالک سے جدا کرتی ہے۔ رياست کے اس حصے کو بعد ميں ضلع کا درجہ ديا گيا۔ اور صوبہ خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ ڈويژن سے منسلک کيا گيا۔ اپنے منفرد جغرافيائي محلِ وقوع کي وجہ سے اس ضلع کا رابطہ ملک کے ديگر علاقوں سے تقريباپانچ مہينے تک منقطع رہتا ہے۔ اپني مخصوص پُر کشش ثقافت اور پُر اسرار ماضي کے حوالے سے ملفوف چترال کي جُداگانہ حيثّيت نے سياحت کے نقطہءنظر سے بھي کافي اہميّيت اختيار کر لي۔ اپني مخصوص جغرافيائي حيثيت کي وجہ سے چترال کي اہميّت ميں مزيد اضافہ ہوا۔ موجودہ دور ميں وسطي ايشيائي مسلم ممالک کي آزادي نے اس کي اہميت کو کافي اُجاگر کيا۔ رقبے کے لحاظ سے يہ صوبہ کا سب سے بڑا ضلع ہے۔
سیر و تفریح میں کردار
editچترال بھی پاکستان کے چند مقامات میں سے ہے جہاں بین الاقوامی اور قومی علاقوں سے لوگ آتے ہیں اور یہاں کے نظارے دیکھتے ہیں۔ سیر و تفریح کے لئے سب سے زیادہ چترال میں واقع کالاش وادی کو منتخب کیا جاتا ہے،وہاں کے ثقافت،زبان اور لوگ منفرد ہیں۔
رسائی
editبیرونِ پاکستان سے رسائی
editاگر آپ نے چترال جانا ہے تو ہر روز بین الاقوامی دنیا سے بے شمار لوگ چترال آتے رہتے ہیں ۔ تب آپ کو پشاور یا اسلام آباد ایئرپورٹ پہ اترنا ہوگا۔بذریعہ گاڑی ،اسلام آباد سے چترال تک تقریباً آٹھ سے دس گھنٹوں کی مسافت ہے۔
رہن سہن
editکھانا پینا
editنگارخانہ
edit-
وادی کالاش
-
پرانا چترالی برتن