کئی مرتبہ آپ کو ویکی سفرنامہ میں نیا مقالہ لکھنا ہوتا ہے مثلاً کسی شہر یا ملک کے متعلق۔ تو یہ صفحہ آپ کا مدد کرے گا۔
کیا مجھے مقالہ لکھنا چاہئے؟
editجی بالکل ہم آپ کو ویکی سفرنامہ میں خوش آمدید کہتے ہیں آپ یہاں اپنے معلومات کو لوگوں تک باآسانی پہنچاسکتے ہیں۔ مگر ایک نیا مقالہ لکھنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائے کہ کہیں اس جگہ پر پہلے تو کہیں مقالہ نہیں لکھا گیا ہے۔اگر لکھا گیا ہے تو اس کو سنوارنے میں ہماری مدد کریں اور اگر نہیں تو پھر نیا صفحہ بنائیے۔
نیا صفحہ کیسے شروع کیا جائے؟
editنیا مقالہ لکھنا انتہائی آسانی ہے بس نیچے دیئے گئے باکس میں وہ نام لکھئے جہاں پہ آپ مقالہ لکھنا چاہتے ہیں اور تخلیق کریں کے بٹن پہ طق کریں.لیکن یاد رکھئے کہ اس باکس میں سے wy/ur/ کے الفاظ نہ مٹھائے بلکہ ان الفاظ کے آگے اپنا مطلوبہ نام لکھے۔
کچھ نا کچھ، نہ ہونے سے بہتر ہے
editاکثر جب لوگوں مقالات لکھتے ہیں تو وہ لکھنا چھوڑدیتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ میرے پاس زیادہ معلومات نہیں ۔لیکن ایسا ہر گز نہ کریں اگر آپ کے پاس صرف ایک سطر معلومات بھی ہو تو وہ لکھے اور شرمائے نہ۔ ایک دو جملے بھی آپ کسی جگہ کے متعلق جانتے ہو تو لکھے۔ ہمیں بہت خوشی ہوگی کہ ہمارے لوگ ہمارا مدد کررہے ہیں۔
ایک مقالے میں کیا کیا ہونے چاہئے
editایک مقالہ آپ دو جملوں کا بھی لکھ سکتے ہیں لیکن اگر درج ذیل لائنیں بھی شامل ہو تو زیادہ بہتر ہوگا ۔ چاہے آپ کو کھانے پینے،رہن سہن کا پتہ نہ بھی ہو تو ایسے متن دیکر خالی چھوڑ دیجئے کوئی اور کرلے گا لیکن آپ صرف خالی heading دیں۔اور اس کے ساتھ اگر آپ زمرے (category) بھی ایڈ کریں تو اور بھی بہتر ہوگا۔ لیکن اگر آپ یہ سب چیزیں نہ بھی لکھنا چاہے تو کوئی بات نہیں ، یہ سب ہم نے ویسے ایک مشورے کے طور پہ بتایا۔
ویکی العام کا استعمال
editویکی العام (Wikimedia Common) ایک ویکیمیڈیا شاخ ہے جہاں پہ تصویریں اور بےشمار نقشے موجود ہیں ۔آپ اردو سفرنامے میں اس کے مدد سے مزید مقالہ بہتر بانسکتے ہیں۔ویکی العام کے تمام تر ڈیٹا آپ ویکی سفرنامے پہ بلاخوف استعمال کریں۔