بنان میں 1932 کے بعد کوئی مردم شماری نہیں ہوئی۔ یہ مردم شماری فرانس نے شناختی کارڈ کی بنیاد پر کروائی تھی۔ بہت سے مسلمانوں اور دروز نے شناختی کارڈ نہیں بنوائے تھے کیونکہ ان کے خیال میں شناختی کارڈ بنوانے کا مطلب فرانس کے قبضے کو تسلیم کرنا تھا۔ اس بنیاد پر فیصلہ ہوا کہ صدر جس کے پاس اصل طاقت ہوتی ہے وہ مارونی مسیحی،نائب وزیر اعظم آرتھوڈوکس مسیحی، وزیر اعظم سنی مسلمان اور سپیکر شیعہ مسلمان ہو گا۔
اب مسلمانوں کی تعداد مسیحیوں کی نسبت بہت زیادہ ہو چکی ہے اس لیے صاحب اقتدار مسیحی مردم شماری نہیں ہونے دیتے۔ پارلیمنٹ کی سیٹیں حتیٰ کہ مختلف جامعات میں داخلے بھی اسی مردم شماری کے تحت ہوتے ہیں۔ لبنان میں شام کا اثر بھی اس میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکا۔ شام کی فوج کافی عرصہ تک لبنان میں رہی ہے۔ کچھ عرصہ قبل اسرائیل، امریکا، برطانیہ اور اقوام متحدہ نے شور مچانا شروع کر دیا کہ شام اپنی فوج لبنان سے نکالے۔ جونہی شام نے اپنی فوج لبنان سے نکالی، اسرائیل نے دو فوجی رہا کروانے کا بہانہ کرکے 2006 میں لبنان پر حملہ کر دیا۔ حالانکہ اس سے پہلے بھی اسرائیل اور لبنان کی تنظیم حزب اللہ ایک دوسرے کے فوجی قید کرتے رہے ہیں۔