ریاض مملکت سعودی عرب کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے جو علاقہ نجد کے صوبہ الریاض میں واقع ہے۔ 2005ء، سعودی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ریاض شہر کی آبادی بیالیس لاکھ ساٹھ ہزار ہے جو سعودی عرب کی کل آبادی کا 20 فیصد ہے۔ اس شہر میں سیاحت کا زیادہ کچھ سرسبز مقامات تو نہیں ہیں پر بلڈنگ اور قسم قسم پارک قابل دید ہیں۔