Wy/ur/جنوبی امریکہ

< Wy‎ | ur
Wy > ur > جنوبی امریکہ

جنوبی امریکہ مغربی نصف کرہ میں واقع ایک براعظم ہے جس کا بیشتر حصہ جنوبی کرہ ارض میں واقع ہے۔ مغرب میں اس براعظم کی سرحدیں بحر الکاہل اور شمال اور مشرق میں بحر اوقیانوس اور شمالی امریکہ اور شمال مغرب میں بحیرہ کیریبیئن سے ملتی ہیں۔ جنوبی امریکہ کا نام شمالی امریکہ کی طرح یورپی جہاز راں امریگو ویسپوچی کے نام پر رکھا گیا جس نے پہلی مرتبہ یہ انکشاف کیا کہ امریکہ دراصل ہندوستان نہیں بلکہ ایک نئی دنیا ہے جسے یورپی نہیں جانتے۔جنوبی امریکہ کا کل رقبہ 17،840،000 مربع کلومیٹر (6890،000 مربع میل) ہے جو زمین کے کل رقبے کا 3.5 فیصد بنتا ہے۔ 2005ء کے مطابق براعظم کی آبادی 371،000،000 ہے۔ جنوبی امریکہ رقبے کے لحاظ سے (ایشیاء، افریقہ اور شمالی امریکہ کے بعد) چوتھا اور آبادی کے لحاظ سے (ایشیاء، افریقہ، یورپ اور شمالی امریکہ کے بعد) چوتھا بڑا براعظم ہے۔ جنوبی امریکہ کو عام طور پر ایک براعظم تسلیم کیا جاتا ہے جو امریکین کا جنوبی حصہ ہے۔ یہ نہر پاناما کےجنوب اور مشرق میں واقع ہے جو خاکنائے پاناما سے گذرتی ہے۔ کسی زمانے میں شمالی و جنوبی امریکہ کو ایک براعظم تسلیم کیا جاتا تھا اور دونوں کو برصغیر مانا جاتا تھا۔ ارضیاتی طور پر جنوبی امریکہ کا تقریباً تمام حصہ جنوبی امریکی پرت پر قائم ہے جبکہ سیاسی طور پر خاکنائے پاناما میں نہر پاناما کے مشرق کے علاوہ پورا پانامہ براعظم شمالی امریکہ کا حصہ سمجھا جاتا ہے اور وسطی امریکہ کا ایک ملک قرار دیا جاتا ہے۔ براعظم جنوبی امریکہ خاکنائے پاناما کے ذریعے شمالی امریکہ سے منسلک ہے۔ انڈیز یہاں کا سب سے بڑا پہاڑی سلسلہ ہے جبکہ براعظم کے مشرقی علاقے میں دریائے ایمیزون کے ساتھ ساتھ کا علاقہ جنگلات سے اٹا پڑا ہے۔ اس براعظم کے مغرب میں بحر الکاہل کے ساتھ ساتھ انڈیز کا عظیم سلسلہ کوہ واقع ہے۔ براعظم کے وسط میں ایمیزن کا عظیم جنگل واقع ہے جو دریائے ایمیزن اور اس کے معاون دریاؤں کے کناروں کے ساتھ ساتھ پھیلا ہوا ہے۔ یہ عظیم جنگل 2510000 مربع میل کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اندازاً دنیا کی کل معلوم زندہ جانداروں کا کم از کم نصف یہاں پایا جاتا ہے۔

مذید

edit

ویکی نیوز