اسپین ایک ملک ہے جو یورپ میں واقع ہے۔ یہ ملک یورپ کو افریقہ سے الگ کرتا ہے۔سفر کرنے کے لئے اسپین ایک زبردست جگہ ہے۔اندلس براعظم یورپ کے جنوب مشرق میں بحر اوقیانوس، آبنائے جبل الطارق اور بحیرہ روم سے ملحق، ملک اسپین میں واقع ایک بڑا گنجان آباد علاقہ ہے۔ جس پر 19 جولائی 711 ء کو مسلمان سپہ سالار طارق بن زیاد نے بادشاہ راڈرک (رودریگو)کو شکست دے کر قبضہ کیا تھا۔ سلطنتِ رومہ والے اس ملک کو ہسپانیہ کہتے تھے۔ یہ جرمن قوم "واندلس" (Vandalus) سے موسوم ہے۔اسپین میں ملک کا سربراہ بادشاہ ہے اور موجودہ بادشاہ کا نام خوان کارلوس اول (Juan Carlos I)ہے، سپین میں پارلیمانی نظام ہے جس کے دو ایوان ہیں سینیٹ (ایوانِ بالا) اور کانگرس (ایوانِ زیریں)، حکومت کا سربراہ وزیر اعظم ہوتا ہے جس کو ہسپانوی زبان میں Presidente del Gobierno (یعنی حکومت کا سربراہ)کہتے ہیں۔