ذہین طاہرہ (8 جولائی 1940ء – 9 جولائی 2019ء) پاکستان ٹیلی ویژن کی ایک تجربہ کار اور اولین اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔ انہوں نے فلم کے لیے بھی کام کیا، اداکاری کے علاوہ ذہین طاہرہ پروڈیوسر اور ہدایتکار بھی تھیں۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان اور اسٹیج کے لیے بھی کام کیا۔
ذہین طاہرہ | |
---|---|
Born |
Zaheen Tahira 8 جولائی 10940 لکھنؤ، برطانوی راج |
Died | کراچی، پاکستان |
Nationality | ی |
Other names | طاہرہ آپا |
Occupation | اداکار، اداکار |
Years active | 1966–2019 |
Known for |
خدا کی بستی (ڈراما) حج اکبر |
حکومت پاکستان نے شوبز انڈسٹری کے لیے لازوال خدمات کے اعتراف میں 2013 میں انہیں تمغائے امتیاز سے بھی نوازا تھا۔
وفات edit
اداکارہ ذہین طاہرہ گزشتہ کافی عرصے سے شدید علیل تھیں جب کہ گزشتہ ماہ انہیں عارضہ قلب کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ ان کے بیٹے کامران خان نے ان کی صحت یابی سے آگاہ کر دیا تھا، پھر اچانک طبیعت خراب ہونے پر کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں 9 جولائی 2019ء کو وفات پا گئیں۔[1]