یوسف جبریل | ||
---|---|---|
ادیب | ||
پیدائشی نام | محمد یوسف | |
قلمی نام | یوسف جبریل | |
ولادت | 17 فروری 1917ء کھبیکی | |
ابتدا | خوشاب، پاکستان | |
وفات | خوشاب (پنجاب) | |
اصناف ادب | شاعری | |
ذیلی اصناف | غزل، نعت | |
ویب سائٹ | / آفیشل ویب سائٹ |
محمد یوسف جبریل ضلع خوشاب کی معروف شخصیت ہیں۔
نام
editاصل نام غلام حسین المعروف علامہ محمد یوسف جبریل والد کا نام ملک محمدخان ہے۔ علوی اعوان قبیلہ کی گوت الیرال اللہ یارال سے تعلق ہے اور گولڑہ اعوان ہیں۔شاعری میں تخلص اعوان استعمال کرتے رہے ہیں اور جبریلی بھی نام کے طور پر استعمال کیا ہے۔ جبریل تخلص ہے ۔ شاعری پر نغمہ جبریل آشوب، سوز جبریل، نالہ جبریل ، غزلیات جبریل ،نعرہ جبریل کتب شائع ہوئی ہیں۔
ولادت
editپیدائش 17 فروری 1917ء میں موضع کھبیکی علاقہ سون سکیسر ضلع خوشاب جبکہ جائے مدفون ملک آباد ، ٹیکسلا میں ہے۔ یہ علاقہ نواب آباد کے ساتھ ہے ۔
شجرہ نسب
editشجرہء نسب مندرجہ ذیل ہے۔ محمد یوسف بن محمد خان بن فتح خان بن گھیبہ بن اللہ یار بن عالمشیرالمعروف ملک شیر بن ملک اعظم بن ملک دریا خان بن طیب بن محمدی بن کمال بن بابو بن بھٹی بن موروثی بن پیلو بن حاجی بن خیر الدین کھلچی بن جھام بن نڈھا بن گوندل بن ربیعہ( ربی ) بن عبد الواحد دیتو بن جوگی بن دیو بن ترکھو بن پیر مدھو بن ملک طور خان ببن آحمد علی مشہور بدر الدین عرف بدھو بن عبد اللہ گولڑا بن حضرت میر قطب حیدر المعروف قطب شاہ ۔
سرپرستِ
editاسلامی فلاحی تنظیم وادی سون سکیسر خوشاب ،تنظیم الاعوان پاکستان سے بھی متعلق رہے ان کے اجلاسوں میں شریک ہوئے۔ ادارہ تحقیق الاعوان پاکستان کی بنیاد رکھ کر محبت حسین اعوان کو تمام خدمات کے لئے ڈیوٹی لگا دی گئی۔ ادارہ افکار جبریل کے تحت بے شمار مضامین شائع ہوئے اور تحقیقی کام ہوا۔ ۔ اسلامی فلاحی تنظیم نوائے سون سکیسر خوشاب
وفات
edit5 جنوری 2006ء بمقام ملک آباد نواب آباد واہ کینٹ۔
تخصّص
editشاعری‘ اردو مضامین اور انگریزی مضامین کی اشاعت‘طب و حکمت‘معیشت، سائنس‘ فلسفہ‘ قرآنِ حکیم کا تحقیقی مطالعہ اور سائنسی مطالعہ ،اور الہامی کتب پر مکمل ادراک۔ خطابت، تبلیغ سے وابستہ رہے عیسائیوں اور انگریزوں میں تبلیغ کے فرائض سرانجام دیئے۔ ایٹمی سائنس پر مکمل ادراک۔سیاسی نظام پرچڑیا گھر کا الیکشن تصنیف کی ۔ فلسفہ غیر اسلامی اور اسلامی دونوں کا بھرپور تجزیہ۔ دنیا کی مشہور شخصیات کی کتب کا مطالعہ اور ان پر تنقیدی جائزے۔ فرانسس بیکن، سر جیمز جینز، ڈارون، برٹرینڈ رسل ،این مری شمل کی کتب کا تجزیہ اور ان کا اردو اور انگریزی میں جواب۔
تصانیف
edit( شاعری)
- نغمۂ جبریل آشوب۔
- خوابِ جبریل
- سوزِ جبریل۔
- مسدسِ جبریل۔
- مضامین؛ مضامین مطبوعہ قومی اخبارات و جرائد‘ (9 جلدیں) ۔
- ایٹمی سائنس (مطبوعہ کتب)
- ایٹمی جہنم بجھانے والا قرآنی فارمولا۔
- اینی مری شمل سے مذاکرہ کی تفصیل
- بیکن‘ دجال‘
- علامہ اقبالؒ ‘
- حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ایٹمی جہنم۔
- حُطَمَہ کا ابتدائی اظہار
- ایٹمی آگ کی قرآنی تشریح
- ایٹمی جہنم‘ ایٹم بم اور قرآنِ حکیم
- اسلامی بم
- جدید سائنس قرآنِ حکیم کی روشنی میں۔
- رازِ خلیل ( زیرِترتیب)
- طبِّ یونانی سے ہومیوپیتھی تک
- چڑیا گھر کاالیکشن
- معاشیات ۔
- سُوئے منزل
- اسلام کا حقیقی معاشی نظام۔
- مزارعت
- سوشلزم‘ کیمونزم اور اسلام (4 جلدیں)۔
- علوی اعوان قبیلہ مختصر تعارف
- فلسفۂ تخلیق کائنات
- قدیم و جدید اٹامزم اور سائنس کی مثلث
- یہودیت، عیسائیت اور اسلام
- فتنۂ دجال
- فقرِغیور