Wn/ur/ڈالر کے مقابلے میں روسی روبل کی قدر میں دو گنا اضافہ

< Wn‎ | ur
Wn > ur > ڈالر کے مقابلے میں روسی روبل کی قدر میں دو گنا اضافہ

امریکی اور یورپی پابندیوں کے باوجود روسی کرنسی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،روس کی روبل میں تجارت کی حکمت عملی کامیاب ثابت ہونے لگی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق 8مارچ کوایک ڈالر کے مقابلے میں روبل 135پر ٹریڈ ہو رہا تھا جبکہ آج ایک ڈالر کے مقابلے میں روبل 65.25پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔

روسی سٹاک انڈیکس میں بھی بہتری پیدا ہوئی اور ایسا اس وجہ سے ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مخصوص غیرملکی کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنا دیا ہے کہ وہ روسی گیس اور تیل کی ادائیگی صرف روبل میں کریں گی۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق توقعات کے برعکس روبل کی قدر میں بہتری حیران کن طور پر تیزی سے ہوئی ہے اور عمومی طور پر مارکیٹ میں ایسا نہیں ہوتا۔یوکرین جنگ کے بعد روس پر مالی پابندیاں عائد کی گئی تھیں جس کے نتیجے میں روبل کی قدر انتہائی کم ہو گئی تھی، تاہم روسی صدر کی حکمت عملی سے روس کو فائدہ ہوا ہے۔