Wn/ur/چھ سہیلیوں نے محبت میں خودکشی کرلی

< Wn‎ | ur
Wn > ur > چھ سہیلیوں نے محبت میں خودکشی کرلی

بہار(بھارت) کے ضلع اورنگ آباد میں لڑکی کو ایک نوجوان سے محبت ہوگئی جس کے بعد لڑکی نے لڑکے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کی۔ جسے نوجوان نے مسترد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی سے انکارپرلڑکی دلبرداشتہ ہوگئی اورواپس گھرآکر زہریلی چیزکھا لی۔

واقعے کے بعد جب لڑکی کی 5 سہیلیاں اس کے گھر پہنچیں تو سہیلی کی یہ حالت دیکھ کر انہوں نے بھی زہریلی چیزنگل لی جس کے نتیجے میں تین کی موت واقع ہوگئی۔ باقی تین لڑکیوں کو مگدھ میڈیکل کالج لے جایا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔

پولیس نے تینوں لڑکیوں کی لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

واقعہ اورنگ آباد ضلع کے کسما تھانہ علاقہ کے چریلا گاؤں میں پیش آیا جہاں 6 سہیلیوں نے زہریلی چیزکھا کرزندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔