مڈل ایسٹ آئی کے مطابق، فلسطینی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ 17 سالہ محمد زکرنا پیر کی صبح اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دورانزخمی ہو کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
اس سے پہلے دن میں، چھ بچوں کی 47 سالہ بیوہ غدا ابراہیم العریدی کو بیت لحم کے مغرب میں حسین نامی گاؤں میں اسرائیلی فوجی نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، اور بیت لحم کے جنوب میں 21 سالہ محمد علی غنیم کو الخدیر شہر میں شہید کیا گیا۔
ایک اور فلسطینی خاتون 24 سالہ ماہا الزطری کو اتوار کی سہ پہر ہیبرون کے قریب ابراہیمی مسجد کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
رواں سال اب تک مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم از کم 35 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔