Wn/ur/میٹھے خربوزے کی پہچان

< Wn | ur
Wn > ur > میٹھے خربوزے کی پہچان

اگر آپ میٹھے اور پکے ہوئے خربوزے خریدنا چاہتے ہیں تو آپ چند چیزوں کے بارے میں جان لیں، اس طرح آپ پھل کو کاٹ کر دیکھے بغیر بھی اس کی درست شناخت کر سکتے ہیں۔

وزن اور ساخت

سب سے پہلے تو یہ دیکھیں کہ وہ بھاری ہو اور گول ہو۔

چھلکا بے داغ

اس کی زرد رنگت کے اوپر کوئی داغ یا نقص موجود نہ ہو اور اس پر دیکھیں کہیں معمولی سی دراڑ بھی نہ ہو جو کہ اس کے بہت زیادہ پک کر خراب ہونے کی علامت ہوسکتا ہے۔

سختی

جب خربوزہ صحیح معنوں میں پکا ہوا ہوتا ہے تو وہ سخت ہوتا ہے اور اسے ہاتھ سے دبانا مشکل ہوتا ہے جو کہ اس کے میٹھے ہونے کی بھی نشانی ہے۔

رنگت

اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کا چھلکا صحیح معنوں میں زرد یا پیلا ہو اور اس میں سبز رنگ کی آمیزش نہ ہو، یہ بھی اس کے پکے ہوئے ہونے کی نشانی ہے۔