گوند عقاقیہ(Acacia Gum)، ہندی گوند یا عربی گوند، اردو میں گوند خدر یا گوند ببول کے نام سے پہچانی جاتی ہے۔تاریخی لحاظ سے یہ عرب اور مغربی ایشیاء میں ملی لیکن یہ سوڈان اور ساحل کے علاقوں میں سینیگال سے صومالیہ تک کے علاقے میں ملتی ہے۔ کاروباری مقاصد کے لیے اسے اگانے والے جنگلی درختوں سے 80 فیصد تک حاصل کرتے ہیں۔اس کے علاوہ وسطی افریقہ، مغربی افریقہ شمال مغربی ہندوستان میں خصوصاً ہریانہ، گجرات اور راجھستان کی پہاڑیوں سے ملتی ہے۔
گوند عقاقیہ 6 میٹر بلند کانٹے دار پودا ہوتا ہے۔گوند جاندار فلیم Phloemسیل منا سب افزائشی ماحول میں بناتے ہیں۔سلاخ نما عقاقیہ بیکٹیریا اس کے تمام ٹشوز میں ملتے ہیں۔تنے پہ عقاقیہ کے آنسو نظر آتے ہی ا سے چمڑے کےبستوں میں اکھٹا کر لیا جاتا ہے۔ پھر گوند کو ریت اور سبزے سے الگ کرنے کے لیے اسے صا ف کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اسے چمکانے کے لیے 3 سے 4 ماہ دھوپ میں بھی رکھا جاتا ہے۔عقاقیہ گوند گول یا غیر گول اجسام کی صورت کے کرسٹلز جیسی ہوتی ہے۔اس کا رنگ بھورا چمکیلا اور شفاف ہوتا ہے۔اس کی کوئی خوشبو نہیں ہوتی اگرچہ ذائقہ ہلکا سا ترشی مائل ہوتا ہے۔یہ پانی میں حل ہو جاتی ہے۔ لیکن الکوحل میں یا دوسری حل پزیر اشیاء میں حل نہیں ہوتی۔
طبی فوائد
editاس میں کیلشیم، میگنیشیم اور پوٹاشیم کے نمکیاتی عربی تیزاب کےاجزاء پائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں کچھ انزائمز بھی موجود ہوتے ہیں۔ یہ کئی طرح کے کھانسی کے شربتوں اور ہیضہ کی دواؤں میں ڈالی جاتی ہے۔اندرونی نظام کی درستی کے لیے اسے آنتوں کی سوزش اور انفیکشن کے لیے استعمال ہونے والی دواؤں میں بھی ڈالا جاتا ہے۔یہ پستانوں کے انفیکشن اور چھالوں کے لیے بھی سود مند ہوتی ہے۔
اسکااستعمال کئی غذاؤں میں کیاجاتا ہے۔ دیسے سافٹ ڈرنکس اور مارشمیلوز Marshmallowsچاکلیٹس اور شراب کو خا لص کرنے کے لیے بھی اسے استعمال کیا جاتا ہے۔۔سب سے موئثر استعمال گوند عقاقیہ کا پنجاب میں حاملہ خواتین کے لیے بچے کی پیدائش کے بعد چھلے میں جسم کو توانا کرنے اور دودھ کی زیادہ پیداوار کے لیے ہربل حلوہ کی تیاری میں ہوتا ہے جسے پنجیری یا کڑھائی کے نام سے جانا جاتا ہے۔
صنعتی استعمال
editاسے ادویات کے علاوہ پرنٹنگ اور پینٹ Paint میں استعمال ہونے والی مصنوعات بنانے کے لیے بھی صنعتوں میں بڑ ے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ چپکانے کی مصنوعات یعنی میک اپ کے سامان، ،جوتوں کی پالش، پوسٹیج سٹیمپوں، لفافوں، سگریٹ کے کاغذوں گوندوں اور سریش میں بھی اسے ڈالا جاتا ہے۔ کپڑے کی صنعت میں استعمال ہونے والے رنگوں میں شامل کیا جاتا ہے تا کہ کپڑوں کے رنگ خراب نہ ہوں۔
اس کا مقابلہ کرنے والی کوئی اور بہترین چیز ابھی تک دریافت نہیں ہو سکی۔ اس کا استعمال ایلو مینیم کی پرنٹنگ پلیٹس کی آکسیڈیشن کے لیے استعمال ہوتا ہے جو پرنٹنگ پریس میں استعمال ہوتی ہے۔گوند کتیرہ چیونگم اور کنفکشنری میں استعمال ہوتی ہے۔اس میں ڈائٹری فائبر اور پیچیدہ پولی سیچورائیٖڈز موجود ہوتے ہیں جو حل پزیر ہوتے ہیں۔اس کی کیلورک کمیت کے بارے میں کوئی باقاعدہ سائنسی تحقیق نہیں پائی جاتی۔عربی گوند ایک لمبے عرصے سے ٹائلوں میں چمک پیدا کرنے کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔اس کا استعمال آتش بازی کے میٹیریل میں بھی ہوتا ہے۔