اجزاء دودھ تین لیٹر
میدہ ایک کپ
انگوری ایک کپ
پانی
دہی
ٹاٹری
چینی
گھی ایک بٹا دو کپ
بنانے کی ترکیب
سوہن حلوہ بنانے کے لیے پہلے دو لیٹر دودھ ابالنے کے لیے ڈالیں۔ اور پھر ایک برتن وغیرہ لے کر اس میں ایک پیالی میدہ ڈال دیں۔ اور پھر آپ اس میں ایک کپ انگور ملائیں اور پھر اس میں پانی ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور اتنا پانی ملا دیں کہ یہ سب اچھی طرح مکس ہو جائے اور پھر اسے دودھ میں ڈال دیں۔ اس کے علاوہ دودھ میں چمچ سے ہلائیں اور پھر اسے پکائیں اور پھر ڈھانپ دیں۔
پھر ایک اور برتن لیں۔ اور اس میں ایک کپ دہی ملائیں پھر اس میں ایک چمچ ٹاٹری ملا لیں اور پھر اس میں پانی ملا کر مکس کریں اور پھر آپ اسمیں دودھ بھی ملا لیں اور چمچ سے ہلائیں اور پھر دو کپ چینی ملایں۔ اس کے بعد آپ اس میں گھی ملا لیں، ایک بٹا دو کپ اور پھر اچھی طرح مکس کریں اور اس کے بعد اسے ڈھانپ دیں۔ اور پھر جب آپ دیکھیں کہ یہ ہلکا براؤن ہو گیا ہے تو ساتھ ساتھ اس میں چمچ ہلاتے رہیں تاکہ جل نہ جائے۔ اور پھر جب پانی خشک ہو جائے تو اسے اچھی طرح بھون لیں۔ اور چولہا بند کر دیں۔
اور اس کے بعد آپ اس کو کسی برتن میں نکال لیں اور اس کے اوپر اخروٹ بادام اور ناریل وغیرہ ڈال کر اچھے سے پھیلا کر سرو کریں