Wn/ur/رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین وفات پا گئے

< Wn | ur
Wn > ur > رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین وفات پا گئے

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے۔

جمعہ کی رات انکو دل کی شدید تکلیف ہوئی تھی

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق عامر لیاقت حسین کو ان کے گھر خدادا کالونی سے ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین بڑی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے۔

ملازم نے بتایا کہ وہ گزشتہ رات ملک چھوڑنے کی تیاری کررہے تھے جبکہ اس دوران بہت روئے جس کے باعث ان کی طبعیت بگڑ گئی۔

ملازم نے بتایا کہ جب سے دانیہ شاہ سے ان کے معاملات خراب ہوئے تھے وہ ہروقت ٹینشن میں رہتے تھے، شدید ڈپریشن کا شکار تھے جس کے باعث ان کی طبعیت بہت زیادہ ناساز تھی۔

ان کی نمازِ جنازہ کلفٹن میں واقع جامع مسجد عبداللہ شاہ غازی میں جمعے کی شام ادا کی گئی اور عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔