Wn/ur/دو ہزار تیرہ کے گینز ورلڈ ریکارڈز

< Wn | ur
Wn > ur > دو ہزار تیرہ کے گینز ورلڈ ریکارڈز

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایک سالانہ چھپنے والی ایسی کتاب ہے جس میں دنیا بھر میں قائم کیے جانے والے دلچسپ اور عجیب و غریب ریکارڈ درج کیے جاتے ہیں-

ہر گزرتے برس میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں تنوع آتا جارہا ہے۔

اس مضمون میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 2013 ایڈیشن کی چند جھلکیاں درج کی گئی ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز
مدیر کریگ گلینڈے (ایڈیٹر)
مصور سرورق سائمن جونز
زبان انگریزی، عربی، آذربائیجانی، بلغاری، چینی، کروشیائی، چیک، ڈینش، ولندیزی، استونیائی، فجی، فلپپینو، فنش، فرانسیسی، جرمن، یونانی، عبرانی، مجارستانی، آئس لینڈی، اطالوی، جاپانی، کوریائی، لیٹویائی، لیتھوینیائی، نورویجینی، فارسی، پولش، پرتگیزی، رومانیائی، روسی، سلاواک، سلووین، ہسپانوی، سونسکا اور ترکی
موضوع World Records
صنف Reference
ناشر Jim Pattison Group
تاریخ اشاعت 10 نومبر 1951 – تاحال
تاریخ اشاعت انگریری 27 اگست 1955 – تاحال
طرز طباعت کتاب، ٹیلی ویژن

لاہور میں ایک روز میں گنیز بک آ ورلڈ ریکارڈ کے لئے تمام چھ کی چھ کوششیں کامیاب رہیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کھلاڑی محمد راشد نے دو یورپی ریکارڈ توڑے۔ انہوں نے ایک منٹ میں سر سے 43بوتلیں کھول کر جرمنی کا 23بوتلیں کھولنے کا ریکارڈ توڑا۔ جبکہ انہوں نے ایک منٹ میں ساتھی کھلاڑیوں کے سر پر پڑے ناریل پچاس مرتبہ کک سے گرا کر برطانیہ کے 43ناریل گرانے کا ریکارڈ توڑا۔

قومی بیڈمنٹن کھلاڑی واجد علی اور عتیق چوہدری نے ایک منٹ میں بیڈمنٹن کے 123پاسز دے کر جرمنی کا 80پاسز کا ریکارڈ توڑا۔ لاہور کے تین طلبہ نے سلما ستارے سے بنائی گئی چھ اعشاریہ دو سکوائر فٹ بڑی تصویر بنا کر چھ سکوائر میٹر کی تصیو کا ریکارڈ توڑا۔ جبکہ ہاکی کھلاڑیوں نے ایک منٹ میں43 پاسز دے کر اور تین منٹ میں نو سو اناسی اعشاریہ دو میٹر ڈربلنگ کر کے نئے عالمی ریکارڈ قائم کیئے۔

گنیز بک کے نمائندے کارلوس مارٹی نیز نے پاکستان میں ٹیلنٹ کی بہت تعریف کی۔

لمبا مجسمہ

ایک ناقابل یقین حد تک تفصیلی مجسمہ، جس کی اوپر تصویر دی گئی ہے، چین کے ژینگ چونہوئی نے 12.286 میٹر (40 فٹ 3.701 انچ) لمبا دنیا کی سب سے طویل لکڑی کے نقش و نگار کے طور پر تصدیق کی ہے۔

توازن

جرمن بہادر جو الیگزینڈر ایک منٹ میں سب سے زیادہ ڈارٹس ہاتھ سے پکڑنے اور سیدھی بوتلوں پر چلنے کے بعد ڈبل ورلڈ ریکارڈ کا جشن منا رہے ہیں۔