Wn/ur/دو ہزار بیس کے گینز ورلڈ ریکارڈز

< Wn | ur
Wn > ur > دو ہزار بیس کے گینز ورلڈ ریکارڈز

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایک سالانہ چھپنے والی ایسی کتاب ہے جس میں دنیا بھر میں قائم کیے جانے والے دلچسپ اور عجیب و غریب ریکارڈ درج کیے جاتے ہیں-

ہر گزرتے برس میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں تنوع آتا جارہا ہے۔

اس مضمون میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 2020 ایڈیشن کی چند جھلکیاں درج کی گئی ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز
مدیر کریگ گلینڈے (ایڈیٹر)
مصور سرورق سائمن جونز
زبان انگریزی، عربی، آذربائیجانی، بلغاری، چینی، کروشیائی، چیک، ڈینش، ولندیزی، استونیائی، فجی، فلپپینو، فنش، فرانسیسی، جرمن، یونانی، عبرانی، مجارستانی، آئس لینڈی، اطالوی، جاپانی، کوریائی، لیٹویائی، لیتھوینیائی، نورویجینی، فارسی، پولش، پرتگیزی، رومانیائی، روسی، سلاواک، سلووین، ہسپانوی، سونسکا اور ترکی
موضوع World Records
صنف Reference
ناشر Jim Pattison Group
تاریخ اشاعت 10 نومبر 1951 – تاحال
تاریخ اشاعت انگریری 27 اگست 1955 – تاحال
طرز طباعت کتاب، ٹیلی ویژن
لمبے بال

سال 2020 کے ایڈیشن میں بھارت سے تعلق رکھنے والی نلانشی پٹیل کو نوجوانوں میں سب سے لمبےبال ہونے کی بناء پرشامل گیا ہے۔ نلانشی کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ 7 انچ ہے۔

چھوٹا گھوڑا

دنیا کے سب سے چھوٹے گھوڑے کا بھی ذکرہے ۔ یہ اعزاز اب بھی پولینڈ کے بمبل بی کے پاس ہے۔ گھوڑے کی لمبائی 22 اعشاریہ 36 انچ ہے۔

بیل

دنیا کا سب سے چھوٹا بیل بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو گیا۔ اس بیل کے مالک امریکا کے جوئے اور مشیل گارڈز ہیں۔ بیل کی لمبائی صرف 26 اعشاریہ 6 انچ ہے