گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایک سالانہ چھپنے والی ایسی کتاب ہے جس میں دنیا بھر میں قائم کیے جانے والے دلچسپ اور عجیب و غریب ریکارڈ درج کیے جاتے ہیں-
ہر گزرتے برس میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں تنوع آتا جارہا ہے۔
اس مضمون میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 2012 ایڈیشن کی چند جھلکیاں درج کی گئی ہیں۔
مدیر | کریگ گلینڈے (ایڈیٹر) |
---|---|
مصور سرورق | سائمن جونز |
زبان | انگریزی، عربی، آذربائیجانی، بلغاری، چینی، کروشیائی، چیک، ڈینش، ولندیزی، استونیائی، فجی، فلپپینو، فنش، فرانسیسی، جرمن، یونانی، عبرانی، مجارستانی، آئس لینڈی، اطالوی، جاپانی، کوریائی، لیٹویائی، لیتھوینیائی، نورویجینی، فارسی، پولش، پرتگیزی، رومانیائی، روسی، سلاواک، سلووین، ہسپانوی، سونسکا اور ترکی |
موضوع | World Records |
صنف | Reference |
ناشر | Jim Pattison Group |
تاریخ اشاعت | 10 نومبر 1951 – تاحال |
تاریخ اشاعت انگریری | 27 اگست 1955 – تاحال |
طرز طباعت | کتاب، ٹیلی ویژن |
پنجاب یوتھ فیسٹیول 2012 میں پشاور کے احمد بودلہ نے 3 منٹ میں 617 ککس لگا کرنیا گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ بنالیا جبکہ 335 ہیڈ ککس کا عالمی ریکارڈ بھی پاکستان کے نام ہوگیا ہے،ریکارڈ کی جانچ کیلیےگینزبک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم بھی اسٹیڈیم میں موجود تھی
واضح رہے کہ گذشتہ روز پنجاب یوتھ فیسٹیول 2012 کے حوالے سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ عظیم الشان تقریب کے دوران 42813 افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ یک زبان ہوکر پاکستان کا قومی ترانہ پڑھ کر گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔
کیلیفورنیا، یو ایس اے سے تعلق رکھنے والے چینل ٹیپر کے بارے میں انکشاف ہوا کہ اس کی زبان سب سے لمبی ہے، جس کی پیمائش نوک سے اوپر کے ہونٹ تک 3.8 انچ (9.75 سینٹی میٹر) ہے۔
ڈونکاسٹر، یوکے سے تعلق رکھنے والے روب ہل ڈیلکس کے سب سے بڑے مجموعہ کے قابل فخر مالک ہیں۔ اس کے پاس 571 مختلف ماڈلز موجود ہیں۔