Wn/ur/دو ہزار اکیس کے گینز ورلڈ ریکارڈز

< Wn‎ | ur
Wn > ur > دو ہزار اکیس کے گینز ورلڈ ریکارڈز

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایک سالانہ چھپنے والی ایسی کتاب ہے جس میں دنیا بھر میں قائم کیے جانے والے دلچسپ اور عجیب و غریب ریکارڈ درج کیے جاتے ہیں-

ہر گزرتے برس میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں تنوع آتا جارہا ہے۔

اس مضمون میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 2021 ایڈیشن کی چند جھلکیاں درج کی گئی ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز
مدیر کریگ گلینڈے (ایڈیٹر)
مصور سرورق سائمن جونز
زبان انگریزی، عربی، آذربائیجانی، بلغاری، چینی، کروشیائی، چیک، ڈینش، ولندیزی، استونیائی، فجی، فلپپینو، فنش، فرانسیسی، جرمن، یونانی، عبرانی، مجارستانی، آئس لینڈی، اطالوی، جاپانی، کوریائی، لیٹویائی، لیتھوینیائی، نورویجینی، فارسی، پولش، پرتگیزی، رومانیائی، روسی، سلاواک، سلووین، ہسپانوی، سونسکا اور ترکی
موضوع World Records
صنف Reference
ناشر Jim Pattison Group
تاریخ اشاعت 10 نومبر 1951 – تاحال
تاریخ اشاعت انگریری 27 اگست 1955 – تاحال
طرز طباعت کتاب، ٹیلی ویژن

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ایک استاد دو سال کی کوششوں کے بعد گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنے خاندان کا نام شامل کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ان کے گھر کے 9 افراد ایک ہی تاریخ یعنی یکم اگست پر پیدا ہوئے ہیں۔

کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے 11سالہ رضوان ایماز علی ابرونے ایک منٹ میں 57ممالک کا نام بتا کر مقابلہ جیت لیا۔ یوں تو اس نے 58 ممالک کے نام درست بتائیے لیکن آخری نام مقرہ مدت (ایک منٹ ختم ہونے کے بعد بتایا گیا تھا)۔اس جیسا ذہین اور ممالک کے بارے میں وسیع معلومات رکھنے والالڑکا پوری دنیا میں کوئی نہ تھا۔

پاکستان کے 8 سالہ جمناسٹک پلئیر جاسم محسود نے 30 سیکنڈز میں 22 کپ اپس کا چیلنج گینیز ورلڈ ریکارڈ 27 کپ اپس کر کے توڑ دیا۔

راشد نسیم نے 3 منٹ میں 10 کلو وزن کیساتھ 159 مارشل آرٹس ککس ماریں، بھارتی کھلاڑی نارائن نے 138 ککس ٹارگٹ پر ہٹ کرکے عالمی ریکارڈ بنایا تھا

راشد نسیم نے گنیز ورلڈ ریکارڈ مقابلوں میں ایک مرتبہ پھر بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر 2021 کا پہلا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اس طرح انفرادی طور پر ان کے ریکارڈ کی تعداد 64 ہو گئی ہے جبکہ ان کی اکیڈمی اب تک 78 ریکارڈز پاکستان کے نام کر چکی ہے


لمبی جوائے اسٹک

پروفیسر میری فلانیگن نے دنیا کی سب سے بڑی جوائے اسٹک تیار کرلی. اس کی لمبائی 10 فٹ ہے اور جسے حرکت دے کر ویڈیو گیم کھیلا جاسکتا ہے۔

پش اپ

پیڈی ڈوئل نے 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 28 سٹار جمپس کیے تھے۔ عرفان محسود نے36 سٹار جمپس کر کے ریکارڈ توڑ دیا۔ پیڈی ڈوئل نے 2013 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ 8 سال بعد پاکستان کے عرفان محسود نے ریکارڈ اپنے نام کیا۔

بیل

دنیا کا سب سے چھوٹا بیل بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو گیا۔ اس بیل کے مالک امریکا کے جوئے اور مشیل گارڈز ہیں۔ بیل کی لمبائی صرف 26 اعشاریہ 6 انچ ہے