Wn/ur/دو ہزار اٹھارہ کے گینز ورلڈ ریکارڈز

< Wn‎ | ur
Wn > ur > دو ہزار اٹھارہ کے گینز ورلڈ ریکارڈز

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایک سالانہ چھپنے والی ایسی کتاب ہے جس میں دنیا بھر میں قائم کیے جانے والے دلچسپ اور عجیب و غریب ریکارڈ درج کیے جاتے ہیں-

ہر گزرتے برس میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں تنوع آتا جارہا ہے۔

اس مضمون میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 2018 ایڈیشن کی چند جھلکیاں درج کی گئی ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز
مدیر کریگ گلینڈے (ایڈیٹر)
مصور سرورق سائمن جونز
زبان انگریزی، عربی، آذربائیجانی، بلغاری، چینی، کروشیائی، چیک، ڈینش، ولندیزی، استونیائی، فجی، فلپپینو، فنش، فرانسیسی، جرمن، یونانی، عبرانی، مجارستانی، آئس لینڈی، اطالوی، جاپانی، کوریائی، لیٹویائی، لیتھوینیائی، نورویجینی، فارسی، پولش، پرتگیزی، رومانیائی، روسی، سلاواک، سلووین، ہسپانوی، سونسکا اور ترکی
موضوع World Records
صنف Reference
ناشر Jim Pattison Group
تاریخ اشاعت 10 نومبر 1951 – تاحال
تاریخ اشاعت انگریری 27 اگست 1955 – تاحال
طرز طباعت کتاب، ٹیلی ویژن
لمبی پلکیں

چین کے صوبے گوانگزو سے تعلق رکھنے والے یو جیان شیا کے حصے میں یہ عالمی ریکارڈ 4.88 انچ لمبی پلکوں کی وجہ سے آیا۔

لمبے بال

لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے بینی ہارلیم کے بالوں کی اونچائی 20.5 انچ ہے اور دیکھنے میں دنگ کردیتی ہے کیونکہ وہ ہزاروں افراد میں بھی ان بالوں کی وجہ سے نظر آ ہی جاتے ہیں۔ ان بالوں کو سنوارنے کے لیے انہیں روزانہ دو گھنٹے نکالنے پڑتے ہیں جبکہ دروازوں سے گزرنا کسی بھیانک خواب سے کم نہیں ہوتا۔۔

غبارہ شکن

ویسے تو سننے میں عجیب لگتا ہے مگر ایک گھنٹے میں 910 غبارے پھاڑ کر ہنٹر ایون نے یہ انوکھا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔