Wn/ur/خلائی برمودا تکون

< Wn | ur
Wn > ur > خلائی برمودا تکون

خلائی برمودا ٹرائی اینگل یا خلائی برمودا تکون شیطانی مثلث اور سمندری برمودا تکون کی طرح ایک یک پراسرار مقام ہے جو برازیل کے عین اوپر خلاء میں واقع ہے جہاں پہنچتے ہی ان کے کمپیوٹر اور دیگر سائنسی آلات گڑ بڑ کرنے لگتے ہیں اور خود انہیں بھی اپنی آنکھوں کے سامنے عجیب و غریب روشنیاں نظر آتی ہیں۔

اس خلائی برمودا ٹرائی اینگل کے علاقے سے ’ہبل‘ نامی طاقتور ترین خلائی ٹیلی سکوپ بھی ڈیٹا اکٹھا کرنے سے قاصر رہتی ہے۔

The strength of Earth's magnetic field, as of 2020

یہ اس مقام پر موجود ہے جہاں وان ایلن حلقے (چارج شدہ ذرات کے ڈونٹ کی شکل کے دو حلقے جو ہمارے سیارے کو گھیرے ہوئے ہیں)۔ کی اندرونی تابکاری کی پٹی زمین کی سطح کے قریب آتی ہے۔ یہاں، زمین کا مقناطیسی میدان خاص طور پر کمزور ہے۔

یونیورسٹی آف روچیسٹر میں جیو فزکس کے پروفیسر جان ٹارڈونو کا کہنا ہے کہ "اس خطے میں کمزور جغرافیائی مقناطیسی میدان کے باعث مصنوعی سیاروں کے لیے زیادہ خطرہ ہوتا ہے، یہاں تک کہ خلائی جہاز کو نقصان پہنچ سکتا ہے جب وہ اس علاقے سے گزریں۔

حوالہ جات

edit

[https://en.m.wikipedia.org/wiki/South_Atlantic_Anomaly South Atlantic Anomaly

https://astronomy.com/news/2021/02/hidden-spaceflight-danger-the-south-atlantic-anomaly