Wn/ur/خاص خاص خبریں

< Wn‎ | ur
Wn > ur > خاص خاص خبریں

اردو ویکی اخبار میں 4,149صفحات موجود ہیں خاص خاص خبریں خاص خاص خبریں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں
خاص خاص خبریں کے موسم کا حال


چوہدری برادران نے اپوزیشن سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ مانگ لی

مسلم لیگ (ق) نے اپوزیشن سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ مانگ لی۔ لیگی قیادت کا دو ٹوک مؤقف ہےکہ اس سے کم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

چوہدری برادران نے اپوزیشن سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ مانگ لی edit

مسلم لیگ (ق) نے اپوزیشن سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ مانگ لی۔ لیگی قیادت کا دو ٹوک مؤقف ہےکہ اس سے کم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

افغانستان کی صورتحال پر روس اور پاکستان کے سوچ کا زاویہ ایک ہے: وزیر خارجہ edit

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روسی قیادت نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم اور پیوٹن نے افغانستان، جنوبی ایشیا میں استحکام پر زور دیا ہے

چین نے امریکا کو یوکرین بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا edit

چین نے امریکا کو یوکرین بحران کا ذمہ دار قرار دےدیا چین نے امریکا پر یوکرین کے تنازع پر تناؤ بڑھانے اور خوف و ہراس پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے

پیوٹن نے جنگ کا انتخاب کیا اب وہ نتائج بھی بھگتیں گے: جوبائیڈن edit

یوکرین کو جنگ پر اکسانے والے امریکا نے روسی حملے کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔

روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کے قریب پہنچ گئی edit

روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کے قریب پہنچ گئی،کیف کے مضافات میں گھمسان کی لڑائی ،دھماکوں اور سائرن کی گونج، ہلاکتوں کی تعداد ایک سو سینتیس تک پہنچ گئی

سیاست میں خرید وفروخت کا بازار شروع ہوا تو جھاڑو پھر جائے گا، شیخ رشید edit

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے نام پر خرید وفروخت جاری ہے اور سیاست میں خرید وفروخت کا بازار شروع ہوا تو جھاڑو پھر جائے گی

پاک فوج میں پہلے ہندو افسر کیلاش کمار کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی edit

پاک فوج میں پہلے ہندو افسر کیلاش کمار لیفٹیننٹ کرنل بن گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں تاریخ رقم ہو گئی

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پاکستانی طالبعلم بھی پھنس گئے edit

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں 4 پاکستانی طالبعلم بھی پھنس گئے۔ کیف میں سندھ کے علاقے لاڑکانہ اور میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے 4 طالبعلم بھی پھنس گئے ہیں

نیب نیازی گٹھ جوڑ نے پاکستان کی معیشت کوبرباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، شہباز شریف edit

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہےکہ میری پارٹی کے قائد نواز شریف ہیں اور وہ جو حکم دیں گے ہم مانیں گے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز، پہلا میچ 4 مارچ سے شروع ہوگا edit

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

محسن بیگ کی ضمانت منظور edit

وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے سینئر صحافی اور تجزیہ کار محسن بیگ کی غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔

نام لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن سکتا، علی زیدی کی بلاول بھٹو پر تنقید edit

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نام لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا

روس اتوار تک یوکرینی حکومت ختم کر دے گا، امریکا کا خدشہ edit

روسی حملے کے بعد امریکا نے یوکرین سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ روس اتوار تک یوکرینی دارالحکومت پر مکمل قبضہ کرکےحکومت ختم کر دے گا۔

اب کون ہے جو ہمارا ساتھ دے؟ یوکرینی صدر edit

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے دہائی دی ہے کہ کون ہے جو ہمارا ساتھ دے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر نے کہا اب کون ہے جو ہمارا ساتھ دے گا