Wn/ur/حضرت عطا محمد بندیالوی

< Wn‎ | ur
Wn > ur > حضرت عطا محمد بندیالوی

عطا محمد بندیالوی:استاذ الاساتذہ، ملک المدرسین کے نام سے شہرت پانے والےعطا محمد چشتی سے معروف ہیں۔

نام و نسب edit

ان کا نام و نسب اس طرح ہے۔

عطا محمد اعوان بن اللہ بخش اعوان(متوفی 1953ء) بن غلام محمد بن محمد چراغ۔

ولادت edit

عطا محمد بندیالوی کی ولادت 1916ء موضع ڈھوک دھمن، داخلی پدھراڑ، ضلع خوشاب میں ہوئی۔

تحصیل علم edit

حصول تعلیم کا آغاز موضع وسنال ضلع چکوال میں حافظ الہی بخش سے حفظ قرآن کریم سے کیا، اس کے بعد درس نظامی کے سلسلہ میں مختلف جگہوں پر اسفار کر کے تکمیل کی۔

اساتذہ edit

فقیہ العصر علامہ یار محمد بندیالوی، حافظ مہر محمد اچھروی، مولانا ولی اللہ ضلع گجرات ،مولانا محب النبی، مولانا غلام محمود پپلانوی، جیسے اکابر سے صرف، نحو، منطق، فلسفہ، فقہ، اصول ِ فقہ ،حدیث اصول حدیث، تفسیر، اصول تفسیر، ہیئت، ہندسہ ،ریاضی، جیسے علوم حاصل کیے۔

آغاز تدریس edit

تدریس کا آغاز 1940ء کے لگ بھگ کیا اور اور یہ دورانیہ وفات سے چند ماہ پہلے تک جاری رہا ۔

بیعت edit

آپ کا سلسلہ بیعت سیدنا پیر مہر علی شاہ گولڑوی سے ہے

وفات edit

عطا محمد بندیالوی کی وفات 4 ذی قعدہ 1419ھ 21 فروری 1999ء کو ہوئی

مشہور ترین تلامذہ edit

آپ نے درسِ نظامی کو ایک نئی زندگی عطا کی آپ نے محقق علما، نامور مدرسین، فقہا اور محدثین کی کئی جماعتیں تیار کیں آپ کے انداز تدریس نے ملت کو بیش بہا چمکتے ہیرے عطا کیے۔

  • شیخ الحدیث علامہ غلام رسول رضوی
  • شیخ الحدیث علامہ غلام رسول سعیدی (شارح بخاری و مسلم، مفسر قرآن)
  • شیخ الحدیث علامہ محمد اشرف سیالوی
  • شیخ الحدیث علامہ محمد عبد الحکیم شرف قادری
  • شیخ الحدیث ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر الازہری سربراہ جمعیت علما پاکستان, رکن الاسلام جامعہ مجددیہ (الحاق جامعتہ الازہر مصر)
  • مفتی محمود حسین شائق ہاشمی مفتی آزاد کشمیر و پاکستان
  • علامہ فضل سبحان قادری (مردان )
  • علامہ پیر محمد چشتی (پشاور )
  • ڈاکٹر اشرف آصف جلالی لاہور
  • ضیاء الامت پیر محمد کرم شاہ الازہری
  • علامہ اللہ بخش چشتی (میانوالی)
  • خواجہ محمد حمید الدین سیالوی (سجادہ نشین سیال شریف )
  • شاہ عبد الحق صاحب (سجادہ نشین گولڑہ شریف )
  • علامہ سید محمود احمد رضوی شارح بخاری
  • مفتی حافظ محمد فاروق بندیالوی مہتمم مدرسہ اسلامیہ تھون سرائے عالمگیر

تصنیفات edit

  • دیت المرآۃ
  • رؤیت ہلال کی شرعی تحقیق
  • سیف العطا علی اعناق
  • عقیدہ اہلسنت
  • قوالی کی شرعی حیثیت
  • امامت کبری اور اس کی شرعیت
  • اسلام میں عورت کی حکمرانی
  • تحقیق ایمان ابی طالب
  • سفر بغداد
  • صرف عطائی (منظوم)
  • تحقیق وقت افطار
  • قدم غوث اعظم اور فضائل
  • التحقیق الفرید فی الترکیب
  • اذان سے قبد اور بعد درود
  • مسئلہ سود
  • ماہ صیام اور باجماعت نماز
  • سیاہ خضاب
  • جہاد کی اہمیت
  • ایکٹ اشٹام کی شرعی حیثیت
  • مسئلہ نور و بشر
  • مسئلہ علم غیب نبی علیہ السلام
  • تصویر (فوٹو) کی شرعی حیثیت
  • مسئلہ کذب
  • شان ولایت

حوالہ جات edit