بھوٹان کی خارجہ پالیسی، دفاع اور تجارت پر بھارت اثر انداز ہوتا ہے۔ مالی سال 2012–13 میں، بھارت کے میزانیے (بجٹ) میں بھوٹان کی معاونت کے لیے 600 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 30 بلین بھارتی روپے) رکھے گئے۔
اگلے سالوں میں اس میں اضافہ ہوتا گیا، 2015–16 میں میں یہ امداد 985 ملین امریکی ڈالر (61.60 بلین بھارتی روپے) تدی، یوں بھوٹان بھارت کی غیر ملکی امداد لینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔ اگست 2013ء میں نئی دہلی کے دورے کے دوران میں اپنے ملک کے لیے بھوٹانی وزیراعطم، تشرینگ توبگے، نے بھارت سے ایک اضافی امدادی پیکچ حاصل کیا جو بھارتی روپے 54 بلین روپے (819 ملین امریکی ڈالر، معاہدے پر دستخط کرنے کے وقت تبادلے کی شرح کے مطابق) تھے۔ اس رقم میں سے چھ میں سے پانچ حصے (45 بلین روپے) بھوٹان کے 11ویں پانچ سالہ منصوبے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ پچھلے منصوبے کی مدت کے زیر التوا منصوبوں کے لیے 4 بلین امریکی ڈالر تھے۔ باقی 5 بلین بھارتی روپے بھوٹان کی سست رفتار معیشت کے لیے بھارت کے "اقتصادی ترقی پیکچ" کا حصہ تھے۔ بھارت بھوٹان میں 1,416 میگا واٹ کے 3 ہائیڈرو پاور منصوبے چلا رہا ہے اور اور مزید 3 منصوبے 2,129 میگا واٹ زیر تکمیل ہیں
بھوٹان میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں
بھوٹان کے موسم کا حال