امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن شپ نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان میں حالیہ واقعات تشویشناک ہیں۔ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وہ بھارت میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سرکاری اہلکار، پولیس افسران اور جیل اہلکار ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں انہوں نے انسانی حقوق کی اہمیت اور اس کی غیر جانبدارانہ فراہمی پر امریکہ کے موقف سے آگاہ کیا ہے۔
اس بیان کے بعد اترپردیش میں ہندوانتہاپسندغنڈوں نے مسجد کوآگ لگا کرشہید کردیا۔گجرات میں ہندوانتہاپسندوں کے جتھے نے مسجد کے سامنے تلواریں لہرا کررقص کیا اورجنگی نعرے لگائےاورمسلمانوں کو دھمکیاں دیں ۔ انتہاپسندوں نے مسجد پردھاوا بول کرتوڑپھوڑ بھی کی۔
گجرات،مدھیہ پردیش اوراترپردیش میں مسلمانوں کے گھروں اوراملاک کولوٹنے کے بعد آگ لگائی جارہی ہے۔
مسلمانوں کی اپنی مساجد میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی مہم میں تیزی، علماء جو پہلے مساجد میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے حق میں نہیں تھے اب ان کا کہنا ہے کہ مساجد میں کیمرہ لگانا اب وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔