روزمیری ایک سدا بہار پودا ہے جسے اردو میں '’’اکلیل کوہستانی بھی کہا جاتا ہے۔ قدیم زمانے سے بڑی عمر کے لوگوں میں بہتر یادداشت کا ضامن سمجھا جاتا ہے جس کا استعمال قدیم یونان تک میں اسی غرض سے کیا جاتا تھا۔
مطالعات میں بالغ افراد کی یادداشت پر روزمیری کی خوشبو کے مفید اثرات ثابت ہوچکے ہیں لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا تھا کہ بچوں کی یادداشت پر بھی روزمیری کے یہی فائدہ مند اثرات مرتب ہوتے ہیں یا نہیں۔ اب نارتھمبریا یونیورسٹی میں کیے گئے محدود مطالعے نے یہ بات بھی ثابت کردی ہے تاہم اس کی مزید تصدیق کے لیے زیادہ بڑی تعداد میں بچوں پر یہی مطالعہ دوہرانا ضروری ہوگا۔ علاوہ ازیں اس میں ارسالک ایسڈ پایا جاتا ہے جو سکلیروسس کی وجہ سے مفلوج ہو چکے لوگوں کی ابھی تک واحد دوا ہے۔
https://examine.com/supplements/ursolic-acid/ https://www.ncbi.nlm.nih.gov/pmc/articles/PMC5928337