Wn/ur/ابوالفضل کرم الدین دبیر

< Wn | ur
Wn > ur > ابوالفضل کرم الدین دبیر
ابوالفضل کرم الدین دبیر
ذاتی
پیدائش (20 رمضان 1269ھ بمطابق 8 جولائی 1853ء)


چکوال

وفات چکوال
مذہب اسلام
والدین
  • صدر الدین (والد)
سلسلہ چشتیہ، قادریہ
مرتبہ
مقام چکوال
پیشرو خواجہ محمد الدین سیالوی

نام ونسب

edit

مولانا کرم الدین دبیر۔کنیت:ابوالفضل۔تخلص:دبیر۔لقب:مناظر اسلام، شیر اسلام۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: کرم الدین دبیر بن صدرالدین بن نظام الدین۔آپ اعوان قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔[1]۔امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ نے آپ کو’’غازی اسلام‘‘کا لقب دیا۔

تاریخِ ولادت

edit

آپ کی ولادت باسعادت تقریباً 1269ھ مطابق 1853ء کو موضع ’’بھیں‘‘ضلع چکوال میں ہوئی۔[2]

تحصیلِ علم

edit

ابتدائی کتابیں وطن ہی میں پڑھیں مزید تعلیم لاہور اور امرتسر کے مدارس میں حاصل کی۔کچھ عرصہ مولانا احمد علی محدث سہارنپوری سے درس حدیث لیا پھر امرتسر آکر درس حدیث کی تکمیل کی۔[3]

بیعت وخلافت

edit

سلسلۂ عالیہ چشتیہ نظامیہ میں زبدۃ الکاملین خواجہ محمد الدین سیالوی کے دستِ اقدس پر بیعت ہوئے۔

سیرت وخصائص

edit

امام المناظرین، رئیس المتکلمین، غازی اسلام، شیراسلام، قاطعِ وہابیت ورافضیت ودیوبندیت ونجدیت وچکڑالویت، حامی اہل سنت، دافع اہل بدعت، جامع العلوم، حاوی الفروع والاصول علامہ مولانا کرم الدین دبیر۔آپ اپنے وقت کے جید عالم دین اور امام المناظرین تھے۔ساری زندگی درس وتدریس وعظ ونصیحت اور فرقہائے باطلہ کے رد میں گذری۔آپ کی تصانیف اس پر شاہد اور مقبول عام ہیں۔باطل آپ کےنام سے کانپتاتھا۔

مسلک و طریقت

edit

مولانا دبیر ناموس رسالتﷺکےسچےمحافظ، مسلک اہل سنت و جماعت کے مبلغ اور بزرگانِ دین کےنقش قدم پر چلنے والے بزرگ تھے۔مولانا کرم الدین نے اپنے دور میں مرزائیت سمیت دیگر تمام فرق باطلہ اور فتنوں کی خوب سرکوبی کی۔مرزائیت کےرد میں وہ تاریخی کارنامہ انجام دیا کہ ان کوہرمقام پر ذلیل ورسوا کیا۔ رافضی تو آپ کانام سن کر فرار میں عافیت جانتے تھے۔’’آفتاب ہدایت ‘‘اور ’’السیف المسلول‘‘ وغیرہ کی صورت میں آج بھی یہ کتب ان کےلئےکسی تازیانہ سےکم نہیں ہیں۔مولانا کرم الدین دبیرکی خدماتِ دینیہ سنہری حروف سےلکھنے کے قابل ہیں۔آپ ایک راسخ العقیدہ سنّی عالم دین تھے۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی قدس سرہ کی تصنیف’’حسام الحرمین ‘‘پر مولانا کرم الدین دبیر کی تقریظ لکھی ہے

وصال

edit

آپ کاوصال 18/شعبان المعظم 1365ھ مطابق 1946ء کو حافظ آباد میں ہوا۔ اورموضع بھین ضلع چکوال میں دفن ہوئے۔[4]

حوالہ جات

edit
  1. قاضی کرم الدین کا مسلک:9: حافظ عبد الجبار سلفی:ادارہ مظہر التحقیق لاہور
  2. مسلک دبیر پر شبہات کا ازالہ:1
  3. تذکرہ اکابر اہل سنت: محمد عبد‌الحکیم شرف قادری:صفحہ409 نوری کتب خانہ لاہور
  4. تذکرہ اکابر اہل سنت: محمد عبد‌الحکیم شرف قادری:صفحہ409 نوری کتب خانہ لاہور