Wb/skr/بھون٘چال

< Wb | skr
Wb > skr > بھون٘چال

فریدیات +بھو نچال

مجاہد جتوئی

بزم ِ راز لائبر یری فیض آباد

خان پور کٹورہ ضلع رحیم یار خان

0333-3399161

جملہ حقوق بحق مصنف محفوظ ہیں

ضابطہ

نا م کتاب :..................فر ید یات +بھو نچال

مصنف :....................مجاہد جتوئی

اشاعت اوّل :..............جون 2018ء

سر ورق :....................

چھاپہ خانہ:..................

قیمت :.....................

منگوانے کا پتہ :

بزم ِ راز فیض آباد خان پور کٹورہ

ضلع رحیم یار خان

0333-3399515

انتساب

محترم استاد محمد اسلم رسول پوری

کے نام

ترتیب

نمبر شمار

عنوان

صفحہ نمبر

1

مقدمہ

2

تخت لہور یا شہر بھنبھور ...بھو نچا ل نمبر 1

3

بھو نچال نمبر 2

4

بھو نچال نمبر 3

5

بھو نچال نمبر 4

6

بھو نچال نمبر 5

7

بھو نچال نمبر 6

8

بھو نچال نمبر 7

9

بھو نچال نمبر 8

10

بھو نچال نمبر 9

11

بھو نچال نمبر 10

12

بھو نچال نمبر 11

13

بھو نچال نمبر 12

14

بھو نچال نمبر 13

15

بھو نچال نمبر 14

16

بھو نچال نمبر 15

17

بھو نچال نمبر 16

18

بھو نچال نمبر 17

19

بھو نچال نمبر 18

20

بھو نچال نمبر 19

الف

لفظ

معانی

اَبھر

بہت بڑ ا الزام ۔ تہمت

اُبھر

اُبھر نے سے ۔ ظاہر ہو

اَپھرنْ

پُھولنا ، ہوا بھر جانا ، پیٹ میں ہوا بھر جانا

اُپھر نْ

کسی چپکی ہوئی چیز کا اُکھڑنا ، تڑخ جانا ، پھٹ جانا

اُتلی

اوپر والی

اِتلی

اتنی

اِتھاں

اِسی جگہ سے

اُتھاہوں

اُس طرف ، جگہ سے

اِتھوں ۔اِتھ

اِدھر سے

اُتھوں ۔ اُتھ

اُدھر سے

اَبھرنْ

الزام لگانا ، تہمت دھرنا

اُبھرنْ

اُبھڑ ، مچلنا ، اوپر آنا ، اُبلنا ، جوش میں آنا

طلوع ہونا ، امڈنا ، پست حالات سے نکلنا ، کھولنا

اَت

تکبر ، غرور ، فخر

اِت

اب اس ( اِت واری )

اُت

بے چینی ، گن سن ( اُت گُت )

اِتلے

اتنے

اُتلے

اوپر والے

اِتی

اتنی

اُتی

اُتنی

اِتھاہیں

اسی جگہ

اُتھائیں

اُسی جگہ

اَٹ

بَل ، شکوہ ، شکایت

اِٹ

اینٹ ، تاش کا ایک پتہ

اَٹل

نہ ٹلنے والا ، مضبوط ، مستقل

اُٹل ( اُٹلنْ )

حملہ آور ہونا ، ہجوم کر نا

اَجنْ  

ابھی ، ابھی تک

اُجنْ

ایک قبیلہ

اَڈاونْ

ٹنگوانا ، کھڈی بننے میں ایک عمل

اُڈ اونْ  

اَڑانا

اَٹکنْ

چَبھنا ، اٹکنا ، پھنسنا

اُٹکنْ  

اُچٹنا ، اشتعال میں آجانا ، خود ملامتی کا عمل

اَٹھ

آٹھ ۔ 8=1+7-8

اُٹھ

اونٹ

اَڈٖ  

تان ، پھیلا ، کنویں کے پانی کی نامی ، شہتر

اُ ڈٖ  

اُڑ ، پرواز کر ، تب ، اُس زمانے میں

اَڈنْ  

پھیلانا ، تاننا

اُڈنْ

پرواز کرنا

اِڈوں

اسی طرف سے

اُڈوں

اُس طر ف سے

اَر

چکی کے دندانے ، رُکنے اٹکنے کی جگہ

اُر

لپکنا ( اُر کرن )

اَڑاند

رکاوٹ ۔ پھنسنا ، رُکنا

اُڑاند

زائد ، وزن سے کچھ زائد

اَڑنگی

کشتی کا ایک دائو جو ٹانگ سے ٹانگ پر مارا جاتا ہے

اُڑنگی

کھونٹی

اَک

اَک کا پودا، زِچ ، تنگ

اُک

حَبس ، گھٹن

اِکا

تا ش کا ایک نمبر کا پتہ

اُکا

تمام ، مکمل ، سارا

اَکنْ

تنگ آجانا ، زچ ہوجانا

اُکنْ  

چوک جانا

اڈٖ ی

پائوں گی ، ایڑھی ، تان دی

اُڈٖ ی

اُڑی ، پرواز کی

اَڑتل

غلامی ، قبضہ ، تابع داری

اُڑتل

اُلجھن ، کشمکش

اَڑیال

مصروفیت میں پھنسا ہوا

اُڑیال

ہرن یا بارہ سنگھے کی نسل کا ایک جانور

اِکی

وہ عدد جو تقسیم نہ ہو 7-5-3-1

اَکی

تنگ آئی ہوئی ، زِچ آئی ہوئی

اُکی

تمام کی تمام ، نشانے سے چُوکی ہوئی

اَگھیجنْ  

اچھی قیمت لگنا ، عزت شان پانا

( کر کوڑ فریب اگھانے ) خواجہ فرید ؒ

اُگھیجنْ

صاف کیا جانا ۔ پونجا جانا

اَگھ

نرخ ، قیمت

اُگھ

پونچھ ، صاف کر

اَن

اناج

اِ ن

اس طرف

اُن

اُس طرف

اِنا ہوں

اِس طرف سے

اُناہوں

اُس طرف سے

اگھواونْ

قیمت لگوانا ، تعر یف کے ذریعے پسندیدہ بنوانا ، قیمت بڑھوانا

اُگھواونْ  

صاف کروانا ، پانی صاف کروانا ، گرد صاف کروانا

اَناونْ

منگوانا ، لانا ( کسی ذریعے سے )

اُناونْ  

تیار کروانا ، بنوانا

بِج

تخم ، بیج

بَج

عیب ، نقص

بَری

آزاد ، لکڑی

بُری

خراب

بَسیجنْ  

تھک جانا ، ہمت ہار جانا

بُسیجنْ  

خمیرپیدا ہونا ، خرا ب ہونا

بَکھیاں

دہک گئیں ، ظاہر ہو گئیں

بُکھیاں

خالی پیٹ( جمع مؤ نث )

بَرچھا

بڑا خنجر ، بَلم ، بھالا

بَرچھا

بے ڈول ، بسیار خوار ، بد ہیت ، لمبے بالوں اور بڑی توند والا ، مشٹنڈا ، نکما ، جنگلی بِلا

بَس

اختتام ، ہمت ، برداشت ، لاری ( BUS)

بِس

زہر

بُس

مٹی ، خمیر

بِکھا

ہلکے رنگ کا

بُکھا

خالی پیٹ

بَن

ویرانہ ، جنگل

بِن

بغیر ، علاوہ

بَن

بنیاد

بَھجٖ  

بھاگ ، دوڑ

بِھجٖ   

گیلا ہو

بھُجٖ

بھُن جا ( آگ پر )

بَھجنْ   

بھاگنا

بِھجنْ  

گیلا ہونا ، جچنا

بُھجنْ

بھن جانا ، آگ پر پکنا

بَھرنْ

بھر نا ، اَدا کرنا

بُھرنْ

ریزہ ریزہ ہونا

بِھراونْ  

لڑانا

بَھراونْ  

مدد کرنا ، سہارا دینا

بَکھ

مشتعل ہو ، ظاہر ہو

بُکھ

بھوک

بھَل

کلمہ ٔ  تحسین وتعجب ، نہری مٹی ، خاک ، مٹی ،

مزید لیکن ، اور ، بلکہ

بھِل

تودہ ( بھِک ) ، وہ گوبر جو جم جائے

بھُل

خطا ، غلطی ، تصور ، کوتاہی ، لغزش ، بھول ، بھول جا

بھَرا

بھر والے ، وہ چیز جس سے کسی گڑھے ۔ برتن

لحاف وغیرہ کو پُر کیا جائے ۔

بھِرا

بھائی

بھَڑ

صحت مند ، چاک و چوبند ، تندرست

بھِڑ

کھنڈرات ، آثار ِ قدیمہ ۔ لڑائی کر ( صیغہ ( م )

بھَس

مٹی ، گردغبار ، راکھ ، کمزور

بھُس

خون کی کمی ، یرقان کی علامت

بَھگٖ

بد خو ، تند مزاج ، گنوار ، گستاخ

بُھگٖ  

درخت کی در سوئی شاخوں کے ملنے کی جگہ ،

لکڑی کی موٹی جگہ ، موٹا سِرا

بھَلی

اچھی ، بہتر

بھُلی

فراموش ہوگئی ، بھول گئی

بھَلے

اچھائیاں ، احسانات ، کلمہ ٔ  تعجب ، اچھے

بھِلے

ناپختہ

بھُلے

بھو ل جائے ، فراموش کر دے ، بھو لے ہوئے

بَلے

کلمہ ٔ  تعجب یا تعریف ، کیا کہنے

بِلے

دِھیلے ، کمزور ، پست ہمت

بَلے

بلوچ قبائل میں سے جتوئی قبیلہ کی ایک شاخ

بھورا

تہہ خانہ ، تھوڑا حصہ ، روٹی کا ٹکڑا

بھُورا

گورا ، صاف رنگت والا ، زردی مائل ، بادامی رنگت والا ، ( اونٹ کا سا رنگ )

بَٖٹ  

بہت زیادہ گاڑھا ، مذاق ، ٹھٹھہ مخول ، تھپڑ لگنے کی آواز

بِٖٹ  

جوڑا ، دو

بُٖٹ  

قدرے نامکمل ، بہر ا پن ، عورت کے ہاتھوں کانوں کا زیورات سے خالی ہونا ، بکرے کو بکریوں سے جفت ہو نے سے روکنے کا عمل

بَچیٖ

کم عمر لڑکی ، بیٹی ، کانوں کے قریب کے بال

بُچیٖ ( داڑھی

بہت تھوڑے بالوں والی داڑھی

بَڑٖ کا دنْ  

کسی چیز کا اُبالنا

بُٖڑ کا دنْ  

اونٹ وغیرہ کا آواز نکالنا ، زوردار آواز نکالنا

نکلوانا

پکاونْ

رو دینا ، ہمت ہاردینا

پِکاونْ  

چپکانا ، پختگی سے جوڑنا

بِٹاٖ  

جس کی انگلیاں جڑی ہوئی ہوں ۔ پیوستہ

بٹاٖ

نامکمل ، بہرا

برٖ کاٹ

اُبلنا ، اُبلنے کی آواز

بڑٖ کاٹ

اونٹ کی آواز ، پانی کے کسی برتن کے اند رجاتے وقت پیدا ہو نے والی آواز

بَکٖ کریکھٖ  

ہر ن کا بچہ

بک /بکھ

ہرن کا بچہ

بک

چیک جا ، جڑھا

بکٖ  

دونوں ہاتھ اگر ملالیے جائیں ، دونوں چلو ملا کر

بَلیٖ

جل اُٹھی ، بھڑک گئی

بلیٖ  

بِلی ، گربہ

بُلیٖ  

بوٖ ٹی ( گوشت کا ٹکڑا )، چھوٹا پودا ، بھنگ

پَو ٔں

قد م ، ہم پہنیں ، ہم حاصل کریں ، پائیں

پُوں

پیپ ، زخم کا مواد

پِھپھُڑ

پھیپھڑا

پُھپَڑ

بوا کا خاوند

پَھپھِی

جس کے دانت نہ ہوں

پُھپھی

بُوا ۔ والد کی بہن

پَھتکاونْ

پھڑکانا ۔ مار دینا

پُھتکاونْ

چوری کر لینا

پھاسَنْ

پھنس جانا

پھاسِنْ

دلدل

پَھپھڑی

اس کی شاخیں ۔ شگوفے نکلے

پِھپھڑی

پھپھڑے کی تصغیر

پھپھڑے

شگوفے ۔ شاخیں نکالے  

پھِپھڑے

پھپھڑے

پھَتکنْ

پھڑکنا ۔ تڑپنا

پھِتکنْ

سلِپ کر نا

پھُتکنْ

ہلنا جلنا ۔ مو قعے سے فرار ہونا

پھٹ

زخم

پھِٹ

لعنت ۔ پھٹکار ۔ دھتکار ۔ ملامت ۔ تف

پُھٹ

بھاگ ۔ نکل جا ۔ فرار ہوجا ۔ سردی میں پکنے والا خربوزہ ۔ دھاگے وغیرہ کی کُھنڈی ۔ جھُری

پھَٹی

لکڑی کی پھَٹی ۔ پھٹ گئی

پھِٹی

خراب ہوگئی ۔ بگڑ گئی

پھُٹی

غیر صاف شدہ کپاس ۔ بھاگ گئی ۔ پھوٹ پڑی

پھَد ی

جس کے دانت نہ ہوں ( مؤنث)

پھِدی

چھوٹی سے چڑیا

پھڈٖی

کشتی کا ایک دائو جو ٹانگ سے ٹانگ میں ماراجاتا ہے ۔ فسادی ۔ پھڈا بازی کر نے والا

پھِڈٖی

ٹیڑھی

پھَٹنْ

پھٹ جانا ۔ شق ہونا ۔ شگاف ہونا

پھِٹنْ

دودھ وغیرہ کا خراب ہو جانا ۔ غلط تعلق پیدا ہونا

پھُٹنْ

بیج کا پھوٹنا ۔ شگوفے نکلنا ۔ موقعے سے بھاگ جانا ۔ فرار ہونا

پھَد

بغیر دانتوں کے مسوڑے ۔ پکڑ ۔ گرفت میں لے

پھِد

چھوٹی سی چڑیا

پُھد

ختم ۔ ضائع ہوجانا

پھَڈٖا

کشتی کا ایک دائو ۔ مصیبت

پھڈٖا

پائوں میں نقص والا ۔ ٹیڑھے پائوں والا

پھَر

طاقت ۔ ہمت ۔ استطاعت ۔ بس ۔ مویشی کا کندھا ۔ جھوٹ ۔ بہتان ۔ تہمت

پھُر

لوٹ مار ۔ پرندے کے اُڑنے کی آواز

پھَردا

صاحب ِ توفیق ۔ خوشحال ۔ آسودہ

پھِردا

گھوم جا ۔ پلٹ جا ۔ مزید اور گھوم پھِر

پھُردا

حرکت میں ، لُو ٹتا

پھَردیں

استطاعت ۔ طاقت ۔ تو فیق رکھتے ہوئے

پھِردیں

گھومتے ہوئے ۔ چکر لگاتے ہوئے

پھُردیں

ٹوٹتے ہوئے

پھَریند

استطاعت ۔ بساط ۔ وسعت ۔ ہمت

بس میں ہونا ۔ توفیق

پھُریند

لوٹ مار

پھڑ

بڑ ۔ شیخی ۔ بھڑ مارنْ ۔ بے بنیاد بات

پھُڑ

گھوڑے وغیرہ کی پھُنکاری

پھَسنْ

پھنسنا ۔ اُلجھنا ۔ گر فتار

پھِسنْ

کسی زخم یا پھُولی ہوئی چیز کا پھٹ جانا ۔ رودینا

پھَکی

دوائی کا سفوف

پھِکی

بے سواد ۔ جس میں نمک ، میٹھا وغیرہ نہ ہو ۔

ہلکے رنگ کی ۔

پھَکے

ہاتھوں سے منہ میں پھانکنا

پھِکے

بے مزہ ۔ جس میں نمک مرچ ، میٹھا وغیرہ کچھ بھی نہ ہو ۔ اُداس ۔ ہلکے رنگ

پھُکے

خالی ۔ جس میں رَس وغیرہ نہ ہو

پھرنْ

مدد کر نا ۔ توفیق رکھنا

پھِرنْ

گھومنا ۔ چکر لگانا ۔ مُکر جانا

پھُرنْ

ٹوٹنا ۔ آنکھ یا کسی عضو کا خود بخود حرکت کرنا

پھَری

اسے توفیق ہوئی ( مؤنث کو )

پھِری

پھِر گئی ۔ گھومی ۔ چکر لگائے ( مؤنث ) مُکر گئی

پھُری

مچھر کی ایک قسم ۔ رِم جھم

پھَس

پھنسنے سے پھَس ۔ اٹک جانا

پھِس

پھٹ جا ۔ پھٹنے سے

پھُس

نا کام ہونا

پھَکا

جو کچھ ہاتھ کی ہتھیلی جتنا ہو ۔ خشک چیز جو لقمہ کے برابر ہو ۔

پھِکا

بے نمک ۔ بغیر میٹھے کے ۔ ہلکے رنگ کا

پھُکا

خالی ۔ کھوکھلا ۔ اس سے خالی

پھَل

ثمر ۔ نتیجہ ۔ چاقورتلوار وغیرہ کا دھار دار حصہ

پھِل

سستی ۔ ڈھیلا پن

پھُل

پھول ۔ حقے میں آگ رکھنے والا حصہ ۔

ہلکا ۔ مُردے کی راکھ

پھَوڑی

حصہ ۔ تقسیم

پھوڑی

چٹائی

پیر ( پی ر)

مُرشد

پیر (پے ر )

پائوں ۔ تعلق

پَیسیں

تو پائے گا ۔ تو پہنے گا ۔ تو اوڑھے گا

تو انڈیلے گا ۔ تو نتیجہ پائے گا  

پئسیں

دولت نے ۔ دولت سے

پِیسیں

تو پیئے گا

پَیسوں

ہم پہنیں گے ۔ ہم اوڑھیں گے ۔ ہم انڈیلیں گے ۔

پیئسوں  

ہم پہنیں گے

پھوٹ

نشوو نما ۔ بڑھوتری

پھَؤٹ

لعنت ۔ پھٹکار

پھُوٹ

اختلاف ۔ بگاڑ ۔ نفاق

پھوسی

گائے ، بھینس کا گوبر

پھُوسی

پیٹ کی ہوا کا بغیر آواز اخراج

پھَوگٖ  

جس سے رس نکال لیا گیا ہو ۔ خالی

پھُوک

پھُونکا ۔ جلا ڈال ۔ فخر ۔ گھمنڈ ۔ سانس

پھوکا

خالی ۔ جس میں رَس نہ ہو ۔ بے مزہ

پُھوکا

سانس ۔ منہ سے نکالی گئی ہوا ۔ ہمت ۔ دم

پیسی

ڈالے گا ۔ پہنے گا ۔ حاصل کر لے گا

پِیسی

پیے گا

پیندے

پہنتے ۔ حاصل کرتے

پِیندے

پیتے ۔ نوش کر تے

پَیسے

( پئے سے )

رَقم ۔ دولت ۔ اوڑھے ، پہنے گا

پیسے

( پے سے )

پہنے گا ۔ اوڑھے گا ۔ انڈیلے گا

پِیسے

پیئے گا

پاتِم

میں نے پہنا ہے ۔ اوڑھا ہے ۔ حاصل کیا ہے

پاتُم

میں نے پہنا تھا ۔ اوڑھا ۔ حاصل کیا

پَٹکا

دستار ۔ پگڑی

پِٹکا

ماتم ۔ گر یہ زاری

پَٹھ

بھیج ۔ جوان بکری

پِٹھ

پُشت

پُٹھ

پُشت ۔ پیٹھ ۔ اُلٹ

پَٹیا

اکھیڑا ۔ کھودا ۔ اجاڑا ۔ بٹورا ۔ نوچا ۔ کاٹ لیا

(کتے وغیرہ نے )

پِٹیا

بد دُعا دی

پَٹ

کھودا ،اُکھیڑ ، ریشم ۔ ٹانگ کا گھٹنے سے اوپر کا حصہ، میدان، دروازے کی جوڑی کا ایک حصہ ، شہتیر

پِٹ

بددُعا دے ۔ ماتم کر

پٹنْ

اُکھاڑنا ۔ اُجاڑنا

پِٹنْ

ماتم کر نا ۔ بد دُعا کرنا

پَٹی

اکھوڑی ۔ کھودی ۔ نوچی ۔ اُجاڑی ۔ ویران میدان کا طویل لمبوترا حصہ ، کپڑے وغیرہ کی لمبی لہر ۔ حاشیہ ۔ کنارہ ،کیاتو نے اُکھیڑا ( سوالیہ )وغیرہ

پِٹی

جسے بد دُعا دی گئی ہو ( مؤنث کو ) ، کم بخت

تو نے بددُعا دی ۔

پَچھ

چھوٹے زخم لگا

پِچھ

پُشت

پُچھ

پوچھ ۔ دریافت کر ۔ دُم

پچھنْ

چھوٹے چھوٹے زخم لگانا

پُچھنْ

پوچھنا ۔ دریافت کرنا ۔ تفتیش کرنا

پَرائی

غیر کی ۔ دوسرے کی ۔ بیگانی ۔

پِرائی

پالی ۔ پرورش کی ۔

پُرائی

بھرائی ۔ دفن کرائی ۔ پوری پڑنا ۔ اُدھاواپس ملنا

کمی پوری کرنا

پَڑی

مچھلی کی ایک قسم

پِڑی

کھیل کا میدان ۔ مرغے ، کتے وغیرہ لڑانے ، جوا کھیلنے کا مقام

پُڑی

پُڑیا ( حلوہ پوری )

پَڈ نْ

ہوا خارج کرنا ۔ ہمت ہار دینا

پُڈنْ

چُبھنا

پَڑ

گوشت کا ناقال استعمال حصہ ۔ پٹھے ۔

کچی نیند ( پڑ پٹنْ )

پِڑ

دائرہ ۔ میدان ۔ جولان گاہ ۔ سورج یا چاند کے گرد کا ہالہ ۔ مقررہ مقام ،جس فصل وغیرہ جمع اور صاف کی جائے ۔ محاذ ۔ عارضی قیام گاہ ۔ تعلق ۔ واسطہ ۔ ڈیرہ ۔ تماشہ گاہ

پُڑ

تہہ ۔ حصہ ۔ ڈھکنا ۔ چکی کا اوپر والا یا نیچے والا پتھر

پَک

ہختگی ۔ طے شدہ ۔ یقین ۔ تائید

پُک

گہری نیند میں ۔ پکڑ میں ۔ موقع ۔

پُک ڈیونْ ( موقع دینا ، زد میں آجانا )

پَکھ

پرندے کے پر ۔ کشتی کا اسٹیرنگ ، بادبان

پُکھ

حصہ ۔ نصیب ( پُکھا )

پَکھا

پنکھا ۔ ہوا دینے کا آلہ

پُکھا

حصہ ۔ نصیب

پگٖ

دستار ۔ پگڑی ۔ وقار ۔ عزت ۔ زمین میں کنواں وغیرہ بنانے پر مالک کو دی جانے والی رقم ۔

پُگٖ

کھیل میں سبقت حاصل کر ، آغاز کر ، مکمل کر

پَگیٖ

نالی

پُگیٖ

پہنچی ۔ مکمل ہوئی

پَلک

آنکھ کا بال ۔ بہت ہی تھو ڑا وقت

پلکاں

آنکھوں کے بال

پُلک

کرتے وغیرہ کا گھیر بڑھانے کیلئے ترچھا کپڑا

پَکھا

پنکھا

پُکھا

قرعہ ۔ نصیب ۔ حصہ

پگاٖ

چھوٹا نالہ ۔ کشتی باندھنے کا رسہ

پُگاٖ

جیتا ۔ مکمل کیا ۔

پَل

لمحہ ۔ پلنے سے پَل

پِل

شیشے کی گولیوں یا گیند وغیرہ کے کھیل میں فریق کو کھیلنے کے لیے کہنا ( اَمر )

پُل

دوکناروں کو ملانے والا تختہ وغیرہ

پَلوایا

پرورش کروائی

پِلوایا

پِلوایا ( پانی ، شربت وغیرہ ) نوش کروایا

پَلی

چنے کے پودے کے پتے ۔ چنے ساگ کے طور پر پکایا جاتا ہے ۔ مچھلی کی ایک قسم ۔ پرورش پائی ۔ پرورش پا چکی ۔ د الوں کے پتے

پُلی

دو کناروں کا ملانے کا ذریعہ ۔ چھوٹا پھیتا جو کسی مشین کو چلانے کے لئے ہو ۔

پَناں

کاغذ

پِنا ں

کسی بھی چیز کا گولہ ( رسی ، چُوری ، مَٹی وغیر ہ کا ) ، میں بھیک مانگوں

پُنا ں

پہنچ گیا ۔ اس نے کھیل مکمل کر لیا

پَنڈ

بڑی گٹھڑی

پِنڈ

کھجور کا پھل ۔ بستی ۔ علاقہ

پُنڈ

ہک جا ۔ اِکٹھ ۔ جمع

پِوا

پِلوا ۔ پِلا ۔ نوش کرا

پُوا

( پرونے سے ) پُروا ۔ کسی چیز میں دھاگہ ڈال کر یکجا کرنا

پولا

خالی ۔ نرم ، خستہ ۔ ایک پائوں کا جوتا ۔ چکی صاف کر نے کا کپڑا ۔ لیپا ۔

پُولا

فصل کا تھوڑا ساحصہ جو کاٹ کر اکٹھا کیا گیا ہو ۔

پَن

درخت وغیرہ کا پتا

پِن

گداگدی کر ۔ خیرات مانگ ۔کسی چیز کا گولہ

پُن

نیکی ۔ خیرات

پِنج ۔ پِنجائی

مار کٹائی ۔ کپاس کی دُھنائی

پُنج

اندوختہ ۔ بچت ۔ اثاثہ ۔ کوشش

پَنے

کاغذات ۔ اوراق

پِنے

رسی وغیرہ کے لپیٹ کر بنائے گئے گولے ، بھیک مانگے

پُنے

پہنچے

پَو ر

بدلہ ۔ انتقام ۔ جو عدد 2پر تقسیم ہو ۔

پُور

دفن کر ۔ کم درجے کی کپاس ۔ وہ سامان جو سواریاں جو کسی گاڑی ، کشتی وغیرہ پر لوڈ کیا گیا ہو ۔ چھپا دے ۔ ایک با ر کے انڈے ، بچے ، قلعہ ۔ پرانا شہر پرانا قلعہ ۔ اندیشے ۔ تفکرات سے ملنے والی تکلیف ۔

پَولی

جولاہا

پولی

خالی ۔ کھوکھلی ۔ نرم ۔ خستہ

پُولی

گھاس کا وہ حصہ جو ایک ہی دفعہ کاٹی گئی فصل کا چھوٹا سا حصہ

تتا

گرم ۔ پریشان ۔ مصیبت زدہ

تُتا

بہت ہی کم میٹھا ۔ بغیر میٹھے کے ۔ بے مزہ

تَڑ

تنائو ۔ طاقت ۔ بندوق چلنے کا آواز ۔ غسل

تِڑ

جگہ ۔ ٹھکانہ ۔ گھر ۔ آسائش گاہ ۔ کنارہ ۔ گھاٹ

تَل

پیندا ۔ نچلا حصہ ۔ تلنے کے لیے کہنا

تِل

ایک چھوٹا سا دانہ جس سے تیل نکلتا ہے ۔

تُل

لمبی لکڑی جس کے زور سے چھت وغیرہ کو سہارا دیا جائے ۔ برابر کا مساوی

تِر بھنْی

دونوں آنکھوں کے درمیان کی جگہ ( ناک جہاں ختم ہوتی ہے اس سے ذرا اوپر ماتھے سے نیچے )

تَر بھنْی

وہ مادا جو حمل گرا دے ۔ وہ جو راز کو راز نہ رکھ کے ( مؤ نث )

تک

نظر ( تک نی پوندی )۔ ٹکڑا ۔ حصہ ۔ فاصلہ ظاہر کر نے لے لیے بولتے ہیں ۔ پاس ۔ نزدیک ۔ نیز ۔ بھی ، پرواہ ۔ توجہ ۔ دیکھ

تُک

اندازہ ۔ وہ لکڑی یاچیز جو کسی چیز کو اوپر اُٹھانے کے لیے نیچے دی جائے

تَلا

پیندا ۔ بنیاد ۔ نچلہ حصہ

تِلا ۔ طِلا

سنہری رنگ کا دھاگہ یا سونے کی تارو غیرہ

تُلا

کتے کی ایک نسل

تمبن۔ تبنْ  

غصے سے کانپنا ۔ لر زنا ،

تُمبنْ

نوچنا ۔ کھسوٹنا ۔ کپاس کو کھولنا

تول

وزن ۔ وزن کر ۔ برابری

تُول

باریک نرم گدیلا

تَھڈٖ

کسی پودے وغیرہ کو منتقل کر نے کیلئے کہنا ۔

تھُڈٖ

ٹھوکر مار ۔ کھجور کی چھڑی کے موٹے حصے کا ٹکڑا ۔ لکڑی کا ایک طر ف سے بڑھا ہوا تھوڑا سا ٹکڑہ جس پر پیر رکھا جا سکے ۔

تھِڑنْ

بھٹکنا ۔ بہکنا ۔ حواس درست نہ ہونا ۔ پٹڑی سے اُترنا

تُھڑنْ

کم پڑ جانا ۔ رُکاوٹ ہونا ۔ پھسل پڑنا

تَکھا

تیز ہوا

تِکھا

تیز ۔ تیز دھار ۔ ہوشیار ۔ تیز رفتا ر

تھَتھی

لکنت والی ۔ ہلکانے والی

تھِتھی

منصوبہ ساز ۔ ماسٹرمائینڈ

تھُتھی

مذاق اُڑانا ۔ مخول کرنا ۔ دھوکہ ۔

فریب دینا ( تھتھی لاونْ )

تَھڈٖا

کھجوروں کا ایک بیج سے پیدا ہونے والا جھنڈ ۔ خاندان کی اِکائی

تھُڈٖا

ٹھوکر ۔ زمین میں اُبھری ہوئی ایسی جگہ یا چیز جو ٹھوکر کا باعث بنے ۔ لغزش

تھک ۔ تھَکنْ

تھکاوٹ

تُھک ۔ تُھکنْ

تھوکنا ۔

تھن

ٹھونس ۔ دبا ۔ بھر

تُھن

جانور کا منہ ۔ حقارت سے آدمی کا منہ

ٹَبٖ

دھوتی کا وہ پَلو جو کمر میں اُڑوس لیا جاتا ہے

ٹِبٖ

بڑا ٹیلہ

ٹُبٖ

لبریز ۔ ڈُبکی لگا ۔ پانی میں کسی چیز کے گرنے کی آواز

ٹَپ

چھلانگ ۔ گزر جا ۔ جفتی کے لیے ٹر سے ملاپ کروانا ( ٹپ ڈیواونْ )

ٹِپ

سوئی کا ٹانکا ( ٹِپ جاونْ ) ۔

خالی بھیجنا ( ٹِپ ڈیونْ )

ٹَٹ

بڑے خصیے

ٹِٹ

پیٹ سے ہوا کا اخراج آواز کے ساتھ

ٹُٹ

ٹوٹ

ٹَر

پاد نکلنے کی آواز ۔ شیخی مارنے والے کو حقارت سے کہا جاتا ہے ۔ ٹر ۔ ختم ۔ شکست

ٹِر

کھا کر ختم کر نا ( ٹر کرنْ)

ٹُر

چل ۔ جا

ٹِبٖا

ٹیلہ ۔ مٹی کا ڈھیر

ٹُبٖا

غوطہ

ٹپنْ

گزرنا ۔ گزر جانا ۔ عبو رکر جانا ۔ اُچھلنا ۔ کودنا

ٹِپنْ

دیکھنا ۔ ٹوہ لگانا ۔ انداز ہ لگا نا

ٹَٹو

چھوٹے قد کا گھوڑا ۔ خچر ۔ نکما ۔ بے وقوف

ٹِٹو

زیادہ پاد مارنے والا

ٹَر ٹَر

زیادہ بولنا ۔ بکواس

ٹُر ٹُر

چل چل ۔ جاجا ۔ چل چل کر

ٹَرکنْ

ڈر جانا ۔ خوف زدہ ہو جانا

ٹِر کنْ

بڑے جسم ، حجم والا ۔ دھمکی میں آجانے والا

ٹَکا

دو پیسے ۔ معمولی رقم ۔ عورت کے بدلے لی گئی رقم

ٹِکا

ماتھے کا زیور ۔ داغ ۔ نشان

ٹِکاَ

جما کر رکھ ، اپنے پاس روک لے ، آہستگی ۔ آرام

ٹُکا

کٹ ۔ جہاں سے پانی کا راستہ بنایا گیا ہو ۔

ٹَکنْ

ٹانکنا ۔ جوڑنا

ٹِکنْ

رہنا ۔ بسیرا کرنا

ٹُکنْ

کاٹنا ۔ گھائو لگانا

ٹَل

بڑی گھنٹی ۔ ہٹ جا ۔ در گزر کر ۔ ٹیڑھا پن

ٹِل

بڑا آدمی ، بڑی شخصیت، نمایاں فرد ، طاقت ،زور

ٹُل

گلی ڈنڈے کے کھیل میں گلی پر چوٹ لگانا

ٹَک

چیر ۔ کاٹ ۔ ناکہ ۔ داڑھی کا خط ۔ سلائی کا ٹانکا نتھی کر ۔ ٹانک دے ۔ فیصلہ ہو جانا ۔ طے ہو جانا

ٹِک

قیام کر

ٹَکر

تصاد م ، مقابلہ ، چوٹ ، سِر سے لگائی جانے والی چوٹ ، ہمسری

ٹُکر

روٹی

ٹَکے

دولت ۔ ریز گاری ۔ ٹا نکے لگالے ، جوڑ دے

ٹِکے

بندیاں ۔ ماتھے کا زیور ( جمع ) ۔ رہ جائے ۔ بسیرا کرے

ٹُکے

کاٹے ۔ گھائو ۔ گھائو اور کٹا ئو کے مقامات

ٹَن

کسی دھات کے ٹکرانے کی آواز ۔ 28من یا 2240پونڈ وزن سے زیادہ

ٹُن

بد مست ۔ نشے میں

ٹِنڈا

ایک مشہور تر کاری ۔ میھل ، میڑھے

ٹُنڈا

ہتھ کٹا ۔ جس کے ہاتھ نہ ہوں یا ایک ہاتھ نہ ہو

ٹِنڈَن

گبریلا ۔ ایک سیاہ رنگ کا چلنے والا کیڑا

ٹُنڈِ نْ

( ٹنڈی )  

ہتھ کٹی ۔ یا ہاتھ نہ رکھنے والی عورت

ٹنگیجنْ

لٹکایا جانا ۔ لٹکنا ۔ پھانسی دی جانی

ٹُنگیجنْ

کسی مقدمے ، مصیبت میں ڈالا جانا ۔

سوراخ دار ہونا

ٹور

چال ، انداز ، چلا ۔ لے جا ۔ چلتا کر

ٹَؤر

شان ۔ سج دھج ۔ ٹھاٹھ

ٹَوٹی

زمین کا بہت چھوٹا ٹکڑا

ٹُوٹی

برتن کے ساتھ لگی نالی جس سے پانی کا اخراج ہو ۔ ٹونٹی ۔ شیخی بگھارنے والی عورت

ٹِنڈرنْ

اِترانا ۔ اکڑنا ۔ شیخی مارنا ۔ خود کو بڑا بتانا

ٹُنڈرن

سر دی سے سکڑنا ۔ غم یا خوف سے سکڑنا

ٹَنگ

ٹانگ دے ۔ لٹکا دے ۔ لات

ٹِنگ

شاخ ۔ باریک شاخ ۔ بہت پتلا آدمی

ٹُنگ

سوراخ ۔ اُڑس لے ۔ اونچا کر لے ۔ گھسیڑ لے

ٹوٹا

ٹکڑا ۔ حصہ ۔ بھورا ۔ شہتیر

ٹُوٹا

شوخی باز ۔ شیخی بگھارنے والا ۔ شوباز ، اوچھا ، نو دولتیا

ٹولا

گروہ ۔ جماعت ۔ سنگت ۔ فرقہ

ٹُولا ۔ ٹولھا

ایک درخت

ٹوٹڑیں

کھوپڑی

ٹُو ٹڑیں

دُولتی ۔ گدھے وغیرہ کا لات مارنا

ٹَھٹھ

گروہ ۔ انگوٹھا

ٹھِٹھہ ۔

ٹھِیٹھہ

خالص ۔ اَصلی

ٹُھٹھ

منہ بگاڑنا ۔ سُور کا منہ

ٹَھک

کسی چیز کے لگنے ،ٹکرانے کی آواز ۔

اچانک آنا ( ٹھک تھیونْ )

ٹُھک

عادت ۔ رواج ۔ مقررہ شدہ ۔ ٹیکس ۔ بھتہ

ٹَھکنْ

بڑا ۔ بڑے حجم والا ۔ موٹا تازہ ۔ چالاک ۔ عظیم

ٹُھکنْ

عائد ہونا ۔ نصیب ہونا ۔ جر مانہ لگنا ۔ کیل یا کلے کا گڑ جانا ۔ چارپائی وغیرہ کے اجزا کا جمع ہونا

ٹَھل

رُکاوٹ ۔ ممانعت ۔ شور ۔ کتوں کے بھونکنے کا شور ۔ گروہ ۔ روک ۔ منع کر ۔

ٹِھل ۔

ٹھِلھ

کشتی چلا ۔ دریا میں تَیر ۔ دریا عبور کر ۔ چل پڑ

ٹُھل ۔

ٹُھلھ

وہ مینار جو زمین کی پیمائش والے بناتے ہیں ۔ چوکیداری کے لیے اونچی جگہ

ٹِھلی

چل پڑی ( کشتی وغیرہ )

ٹھُلی

موٹی ۔ موٹی عورت

ٹھِش

ٹھِش پش ، نمایاں انداز ، بھڑکیلا لباس، شو بازی

ٹھُش

نشانہ چوکنا ۔ ریح کا خارج ہونا ۔ ناکام ۔ ختم

ٹھَکاونْ

زیب تن کر نا ۔ پہننا ۔ سجنا ۔ سجانا

ٹھُکاونْ

نصب کروانا ۔ مفعولیت کروانا ۔ جر مانہ لگوانا ۔ پٹائی کروانا ۔ چارپائی وغیرہ کو جوڑنا

ٹھَکیجنْ

روکا جانا ۔ خاموش ہونا ۔ خامو ش کیا جانا

ٹھُکیجنْ  

نصیب ہونا ۔ چارپائی وغیرہ کا بُننا ۔ جُڑنا

ٹھَلنْ

روکنا ۔ مزاحمت کر نا

ٹھِلنْ

کشتی ۔ بحری جہاز وغیرہ روانہ ہونا

ٹھَمکنْ

سج دھج ۔ سنورنا ۔ ناچنے کی چال چلنا

ٹھُمکنْ

سجنا ۔ موزوں لگنا ۔ ناز و انداز سے چلنا

رَت

خون ۔ لہو ۔ تسلی ۔ تعلق

رُت

موسم ۔ فصل ۔ ہر چیز کا زمانہ

رَسنْ

وصول ہونا ۔ آٹے وغیرہ کا اچھی طر ح گند ھ جانا راضی ہوجانا

رَسِنْ

رَسی

رِسنْ

ٹپکنا

رُسنْ

ناراض ہوجانا

رَکھ

رکھنے کا امر ۔ حکومت کی طر ف سے جنگل کے لیے مخصوص کردہ رقبہ

رُکھ

درخت

رَل

مل ۔ شامل ہو

رُل

گھوم پھر ۔ آوارگی کر

رِدھنْ

پکانا

رُدھنْ

مصروف ہوجانا

رِک

جانوروں کو لگے پتلے پاخانے

رُک

ٹھہر ۔ فولاد ( اعلیٰ قسم کا لوہا )

رَکھوں

ہم رکھیں ۔ جنگل کے لیے چھوڑی گئی زمین سے

رُکھوں

درخت سے ۔ خشکی سے

رَن

عورت ۔ بیوی ۔ زوجہ

رِ ن

قرضہ

رُن

ویرانہ ( راوارُن )

رَنگ

کلر ۔ انداز

رِنگ

بھینس کی آواز

ساڑو

جلائو ۔ آگ لگائو

ساڑُو

جلانے والا ۔ دل کو تپش دینے والا ۔ تیز گرم

بَستی

پاک باز

سُستی

سوئی ۔ سوگئی

سَٹھڑا

چاول کی ایک قسم جو 60دن میں پک کر تیار ہو جاتی ہے ۔

سِٹھڑا

طعنہ ۔ ٹوک ۔ طنز

سَجھنْ

جچنا ۔ رونق والا ہونا ۔

سِجھنْ

جچنا ۔ جمع کر نا

سُجھنْ

بات یاد آنا

سَتھنْ

جوڑنا ۔ ترتیب سے رکھنا ۔ شیرازہ بندی کر نا

سُتھنْ

شلوار

سَٹ

پھینک ۔ چوٹ ۔ ضرب

سِٹ

کسی چیز کا جڑ جانا ۔ چپکنا

سَجھاونْ

سجانا ۔ رونق دینا ۔ زیبائش دینا

سِجھاونْ

جمع کر نا ۔ تیاری میں ہونا ۔ تیار ہونا ۔ رونق ۔ زیبائش دینا

سُجھاونْ

توجہ دلانا ۔یاد کر وانا

سِجھیُم

میں نے بنائو سنگھار ، آرائش ، تیار ی کی

سُجھیُم

مجھے خیال آیا ۔ بات ذہن میں آئی

سِجھے

جچے ۔ سنگھار ۔ آرائش کرے ۔ تیار کمر ے

سجُھے

خیال آئے ۔ یاد آئے

سَر

سر کنڈے کی دھار دار تتلیاں ۔ تاش کے جیتے ہوئے پتے ۔ گھو ڑے کا اگلے پائوں اُٹھانا ۔

سِر

کھوپڑی ۔ راز

سُر

سُریلی آواز سے ( سُر ) کھِسک ( مختلف سُر )

سَرن

برداشت کر نا

سُرن

کھسکنا ۔ گنجائش پیدا کرنا

سِکدئیں

چاہتے ہوئے ۔ ترستے ہوئے

سُکدئیں

سوکھتے ہوئے

سُدھ

خبر ۔ ہوش ۔ عقل ۔ اطلاع ۔ اوسان

سِدھ

فتح ۔ کامیابی ۔ راستگی ۔ خوش قسمتی

سَر کار

حکومت ۔ بادشاہ

سُر کار

ہلکی سی کُھجلی ۔ اُکساہٹ

سَس

ساس ۔ بیوی یا شوہر کی ماں

سُس

( سُسَنْ)

سکڑ ۔ سُکڑنا

سِکنْ

چاہنا ۔ فریفتہ ہونا ۔ طلب رکھنا

سُکنْ

سوکھنا ۔ کمزور پڑنا

سُکھ

آرام ۔ تکلیف سے نجات

سِکھ

سِکھ ( سکھ مذہب رکھنے والا )

سَندھ

جوڑ ۔ نقب ۔ دو اشیا ء یا اعضا ء کے ملنے کی جگہ

سِندھ

جہا ں پانی موجود ہو ، ایک صوبے کا نام ، روایت ہے کہ حضرت آدم ؑ کے ایک بیٹے کا نام ، سندھ اور دوسرے کا بند تھا ۔

سَنڈھا

بھینس کا ٹر ۔ بہت موٹا

سُنڈھا

کھجور کے درخت کی شاخ کا وہ موٹا حصہ جس پر کانٹے ہوتے ہیں ۔ جوار کا سِٹا کاٹ لینے کے بعد بچا ہوا خالی پودا ، فصل کاٹ لینے کے بعد بچے ہوئے حصے

سَنوَ یں

برابر کے ۔ ایک جیسے ۔ سیکڑوں میں

سُنوِ یں

برابر کی ۔ ایک جیسی

سِکھا

سکھ مذہب رکھنے والا

سُکھ

آسان ۔ خوشحال ۔ بھنگ ۔ آرام میں

سَنڈھ

وہ عورت یا جانورجو بچہ پید اکر نے کی صلاحیت نہ رکھتی ہو ۔

سُنڈھ

سوکھی ہوئی ادرک ۔ سونٹھ

سَنڈھی

ملاپ کی عمر کے قریب بھینس وہ مادہ بچہ پیدا کر نے کی صلاحیت نہ رکھتی ہو ۔

سُنڈھی

وہ کیڑا جو فصل کو نقصان پہنچاتا ہے

سَنگری

( سنگری مصری ) مصر ی ۔ ایک درخت ۔ جنڈ کا پھل

سِنگری

تیار ہوئی ۔ آرائش کی ۔ زیبائش کی

سَنھاں

باریک ۔ پتلا

سِنھاں

گیلا ۔ نم آلود

سَوّا

ایک اور چوتھا ئی

سِوا

سِلوا ۔ علاوہ ۔ بغیر

سُوا

خاکستر ۔ راکھ

سُؤتر

چچا کا بیٹا یا بیٹی

سَوتر

زیادہ نیند کر نے والا

سُوتر

کسی چیز کو آہستہ آہستہ کھینچنا ، لپیٹنا ۔ کسی چیز کو کھینچ کر اسے نچوڑنا ۔ بان یا رسی کے بل نکالنا

سَولَنْ

افشائے راز کر نا ۔ اعترافِ جر م کر نا ۔ راز اگل دینا

سِولنْ

پھپھوندی لگنا

سَہیندی

نازو نخرے کرتی ۔ احسان پڑھاتی

سُہیندی

رونق دیتی ۔ شان بڑھاتی

سَوایا

ایک پر چوتھائی زیادہ ، بڑھ کر

سِوایا

سِلوایا

سوٹی

لکڑی ۔ ہاتھ میں لی جانے والی لکڑی

سُوٹی

حقے کی ایک چھوٹی قسم

سَہاونْ

احسان جتلانا ۔ مشکل سے جاننا ۔ اپنی اہمت جتلانا

سُہاونْ

رونق دینا ۔ سجانا

سَیتا

( بے سیتا ) قسمت والا ۔ (بد قسمت )

سِیتا

سی دیا ۔ ہندو مذہب کا ایک مقدس کردار خاتون

سُیتا

سِیا ہوا

سَیتی

حر ف ِ جار ( آونْ سیتھ ونجنْ سیتی ) ۔ ہم جولی ۔ ہم عمر ۔ ساتھی ( مؤنث )

سِیتی

سی دی ۔ سِلی ہوئی ۔ ( کیا تم نے سی دی )

شَر

شرارت سے شر ۔ جھگڑا ۔ فساد ۔ ایک قبیلہ

شِر

فرار ( شِر بِر تھیونْ)

شُر

بہہ جانا ( شُر شُر )

شَش

( شست)

نشانہ باندھنا

شُش

( چھُچ )

کتے وغیرہ کو اشتعال دلانا ۔ اُکسانا

شَماں

شمع ۔ چراغ ۔ اشارہ

شِماں

بھنک ۔ اشارہ ۔ عندیہ

کَبٖ

بٹیر کی مادہ

کُبٖ

ٹیڑھا پن ۔ جھکائو

کَت

کپاس کا کاتنا ( فعل اَمر ) ۔ مادہ گیڈریا ۔

کُتیا پر جُفتی کا موسم

کِت

کہاں ، کس

کُت

باریک مچھر ۔ پُشہ

کتری

کاٹی ۔ ( قینچی وغیرہ سے )

کُتری

دانتوں سے کاٹی ۔ گھاس سے کسی بھی چیز کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں کاٹا

کَٹ

زنگ ۔ کاٹنے کے لیے کہنا ( اَمر ) قرضے کی کٹوتی ۔ آوارہ ۔ بھوسہ وغیرہ

کُٹ

پیلے رنگ کی ایک دھات ۔ مارنے کے لیے کہنا پٹائی

کِٹ کِٹ

تو تکرار ۔ زبانی جھگڑا

کَبٖا

بے ڈھنگا ۔ بے کار ۔ قسم کا گھاس پھونس ۔ درخت کے کھجور کے ریشے ۔ بے وقوف انسان

کُبٖا

خمیدہ ۔ کمر ٹیڑھا سے جُھکا ہوا

کَترنْ

کاٹنا ۔ قینچی سے کاٹنا ۔

کُترنْ

دانتوں سے کاٹنا ۔ کسی چیز ( گھاس وغیرہ ) کو باریک کاٹنا

کَتے

کاتے ( کپاس وغیرہ )

کِتے

کے لیے

کُتے

کُتا کی جمع

کَٹا

بھینس کا نر بچہ ۔ سخت ۔ پکا ۔ پُختہ

کُٹا

باریک بھوسہ ۔ کسی چیز کا باریک شدہ

کَٹنْ

کاٹنا ۔ الگ کر نا ۔ منہا کر نا

کُٹنْ

مارنا ۔ کوٹنا ۔ توڑنا ۔ باریک کرنا ۔ زدوکوب کر نا

کَٹھا

یکجا ۔ جمع

کِٹھا

پکا ۔ لکڑی کے اندر کا پختہ حصہ ۔ گہرے رنگ

کُٹھا

مذبوخ ۔ فریفتہ

کَڈٖ نْ

کب ۔ کس وقت

کُڈٖ نْ

اُچھلنا ۔ کودنا

کڈھی

نکالی

کُڈھی

وہ غلہ جو کٹائی کے وقت نیچے گر جائے ۔ وہ لکڑی جس کے ذریعے ایندھن کو آ گ کی طرف دھکیلا جائے ۔

کَٹھ

اجتماع ۔ جمع ہو نا

کِٹھ

لکڑی کا پختہ ترین حصہ جو گہرے رنگ کا جوتا

کَٹی

بھینس کا مادہ بچہ

کُٹی

نر کبوتر کی مادہ ۔ مچوری ۔ تعلق کا اختتام ( جو بچے کرتے ہیں )

کَڈھنْ

نکالنا

کُڈھنْ

دہی بلونا

کَرکَر

کونج کی آواز ۔ کر کر کے ۔ کسی کو کچھ کر نے کے لیے اصرار کرنا ۔( فعل اَمر)

کِرکِر

نکتہ چینی ۔ اختلا ف کا مسلسل اظہار ۔ کھانے کی چیز میں ریت وغیرہ

کُر کُر

جھگڑے میں بولنا ۔ مسلسل بولنا ( منفی )

کَر کَنْ

کونج وغیرہ جیسے پرندوں کی آواز

کُر کنْ

ناراضگی میں کم آواز سے بولنا ۔ اعتراض کر نا ۔ مرغی کی آواز ۔ سر گوشی کر نا

کَر ہوں

ایک قدم سے دوسرے قدم کا زیادہ سے زیادہ فاصلہ

کِر ہوں

اونٹ ، خاص اونٹ

کَچی

ناپختہ

کُچی

چونائی کا برش ۔ جو سر کنڈے کے باریک ریشوں سے بنتا ہے ۔

کَسنْ

مضبوط کر نا ۔ رسی یا پیچ کو پختہ کر نا ۔ تنگ کر نا ۔ ڈھیلا پن دور کرنا ۔

کُسنْ

ذبح کرنا

کَرنْ

کرنا

کِرنْ

بکھرنا

کَچ

ناپختگی ۔ شیشہ

کِچ

میل ( غیر صاف )

کُچ

رگڑ کر صاف کر ( فعل اَمر )

کَس

نقصان ۔ زنگ ۔ مضبوط سے پکڑنے ، باندھنے یا کھینچے کے لیے کہنا ۔

کِس

کون ۔ کِدھر

کُس

شر م گا ہ ۔ فرج ۔ اندام نہانی

کَک

تنگ ۔ زچ ۔ لکڑی کی گانٹھ ۔ گھاس کی ڈنڈی

کُک

وہ ناپختہ کھجور جو درخت پر ہی سوکھ جائے

کَل

آنے والا یا گذشتہ دن ۔ خبر ۔ ایک دریائی گھاس چابی ۔ پُرزہ

کِل

کیل ۔ مُہاسہ

کُل

تمام کے تمام

کَنڈ ۔ کنڈھ

پیٹھ ۔ پشت ۔ کوڑا کر کٹ

کِنڈ

سو ر کا بچہ

کُنڈ

تالاب ۔ کونہ ۔ گوشہ

کنڈا

خار ۔ کانٹا ۔ ناک کا زیور ۔ مچھلی کا کانٹا ۔ سونا اور ادویات تولنے والا ۔ چھوٹا ترازو ۔ بہت بڑا ترازو ۔ جنڈ کا درخت ۔ ریڑھ کی ہڈی

کُنڈا

دروازے کی زنجیر

کَنڈھا

پشت

کُنڈھا

سست رفتار ۔ کم سمجھ ۔ ٹوکرا

کماونْ

حاصل کرنا ، محنت کر نا ۔ آمدنی حاصل کرنا ۔ زیادتی کرنا ۔ گت بنانا

کُماونْ

مُر جھانا ۔ کُملا جانا

کَھتھی

اون وغیر ہ سے بنی بوسیدہ چٹائی ۔ بوسیدہ لباس

کُھتی ۔ کھتھی

گردن کے پیچھے کا حصہ ۔ بوسیدہ ۔ تار تار

کھٹ

چارپائی ۔ کھود ۔ حاصل کر

کُھٹ

ختم

کھٹنْ

جیتنا ۔ کُھدائی کرنا

کُھٹنْ

ختم ہونا ۔ بس کرنا

کھَٹی

تُرش ۔ آمدنی ۔ حاصل محصول

کھُٹی

ختم ہوئی ۔ موت

کَھٹیا

جیت لیا ۔ وصول کیا ۔ آمدنی

کُھٹیا

ختم ہوچکا

کُھڈٖ

بِل ۔ زمین میں بنایا گیا سوراخ

کُھڈٖ

غار

کَھرکنْ

ترتیب سے ، قطار میں رکھنا ۔ ( سِلھیں کھر کنْ)

کِھر کنْ

دہی بلونا ۔ مکھن نکالنے کا عمل

کھُر کنْ

خارش کر نا

کھَری

صاف ستھری ، بے عیب

کُھری

پائوں کی ایڑی

کھَڑاونْ

کھڑا کرنا ۔ قائم کر نا

کھِڑاونْ

چھیڑنا ۔ تنگ کرنا ۔ اشتعال دِلانا

کھُڑاونْ

نصب کروانا ( جھنڈے کُھڑاونْ )

کھِل

ہنس ۔ مسکرا ۔ مذاق ۔مخول ۔ بے وقوف

کَھل

چمڑا ۔ پوست ۔ بیجو ں سے تیل نکلنے کے بعد جو بچ جائے

کُھل

آزادی ۔ آزاد ہو جا

کَھلا

جوتا

کُھلا

وسیع

کھنبھ

پرندوں کے پَر

کُھنبھ

بہت سے کپڑوں کا دھونا ۔ کھنبھ چاڑھنْ

( کھنبھ میلہ )

کھَنڈ

چینی ( شوگر )

کھِنڈ

بکھر جا ۔ منتشر ہو جا

کھُنڈ

جسے کے سینگ نہ ہوں ، جس کی دھار نہ ہو

کَھنڈی

ہاتھی دانت

کِھنڈی

بکھری ۔ پھیلی

کُھنڈی

جس دھار تیزنہ ہو ۔ سُست ۔ نادان عورت ۔ وہ بھینس یا کوئی مادہ جانو رجس کے سینگ نہ ہوں ۔

کھنْ

ایک زہریلا رینگنے والا چھپکلی جیسا جانور

(جینکوں کھا دھا کھنْ اونکوں ماء نہ ڈٖ ٹھا جٖنْ ) ، لے جا ۔ لے لے ۔

کھِنْ

میل ۔ لسی والے برتن کی بد بو

کھُنْ

کھنڑ ( حمل ) ۔ کھنڑ بٖد اونْ

کھنگھ

گھنگ

کھانسی ۔ کھانسو ( امر )

کُھنگھ

کھنگ

بہت بوڑھا ۔ چالاک بوڑھا ۔ قدیمی

کھیر ۔ کھے ر

ملے جلے جانوروں کا ریوڑ جس میں گائے ۔ بھیڑ ، بکری ، اونٹ وغیرہ شامل ہوں ۔

کھِیر

دودھ

گَٖبھ

حمل ۔ کسی چیز میں اُبھار ( لکڑی ، دیوار وغیرہ )

گُٖبھ

گر نے یا کسی چیز کے ٹکرانے کی آواز

گَٖبھا

روٹی کا ٹکڑا

گُٖبھا

چھلانگ ۔ لٹو پر دوسرے لٹو پر چو ٹ لگانا ۔

گپ

کیچڑ ۔ ٹکڑا ۔ قاش ۔ ڈ ل ۔ مذاق ۔ مخول ۔ جھوٹ

گِپ

بہت زیادہ کھانے والا

گُپ

خاموش

گپنْ

دلدل ۔ کیچڑ

گُپَنْ

دھنس جانا ۔ دلدل میں پھنسنا

گِجی

آنکھ یا ناک کا میل

گُجی

جانور کا پوٹا ۔ معدہ

گَڈٖ

ساتھ ۔ ہمراہ ۔ دلہن کی منہ دکھائی ۔ بیل گاڑی

گُڈٖ

صیغہ اَمر ۔ کاٹنا ۔ تراشنا ۔ کاٹ چھانٹ کر نا

گِدڑی

گیدڑ کی مادہ ۔

گُدڑی

فقیرانہ تھیلی

گڑٖ ھا

ژالہ ۔ بھینس کا نَر سے ملاپ

گٖڑ ھا

تجربہ کار ۔ ماہر ۔ تربیت یافتہ

گسنْ

رَگڑ نا ۔ رگڑ کھانا ۔ گھسنا

گُسنْ

چوک جانا ۔ نشانہ خطا ہونا ۔ بروقت فیصلہ نہ کر نا

گِگ

آنکھ کے گوشے میں آنے والا میل وغیرہ

گُگ

ٹھوڑی کے نیچے کا گوشت ۔ پھولی ہوئی گردن کا بڑھائو

گَلا ۔گلہ

گردن ۔ گردن کے سامنے کا حصہ ۔ نقدی رکھنے کا صندوچہ ، ڈبہ ۔ جانوروں کا ریوڑ  

گِلا ۔ گلہ

شکوہ ۔ شکایت

گَنگ

کالے پانی کا چشمہ

گُنگ

خاموش ۔ گاڑھی پیپ

گوٖ ڑھا

گولہ ۔ دھاگے کا گولہ ۔ بائو گولا

گُوڑھا

لال رنگ کا

گھُپ

باندھے جانے کا نشانی

گُھپ

گھپ اندھارا ۔ گہرا اندھیرا

گھَٹ

کم ۔ تھوڑی ۔ وہ جگہ جہاں سے نہر وغیرہ ٹوٹ جائے اور پانی بہہ نکلے

گُھٹ

گھونٹ ۔ دَبا ۔ بھینچ

کھَٹنْ

کھودنا ۔ جتنا ۔ فتح پانا

کُھٹنْ

ختم ہونا ۔ حوصلے ہارنا

گھٹیجنْ

کم کیا جانا

گُھٹیجنْ

دبایا جانا

گَھت

ڈال ۔ چوٹ لگا

گِھت

ڈِت ِگھِت ۔ لینا دینا ( لینا )

گُھت

خفیہ جگہ ۔ تنگ ۔ پوشیدہ مقام

گھَٹا

بھیڑ کا نر

گھُٹا

گلہ دبانا ۔ سانس روکنا

گھٹ ۔

گھٹنْ

کم ۔ کم ہونا ۔ تھوڑا مقدار کم ہونا

گُھٹ ۔

گُھٹنْ

گھونٹ ۔ دبانے کے لیے کہنا ۔ دبانا

گھر

مکان۔ ٹھکانہ

گِھر

پانی میں اُتر ۔ عبور کر

گُھر

طلب ، مانگ ، خواہش ۔ گھور ( جانور کی مانند ) کا مخفف

گھَسَنْ

رگڑ کھانا ۔ گھِسنا

گھُسنْ

طاقت سے داخل ہونا

گھَل

بھیج ۔ گروہ ۔ جماعت

گھِل

غنودگی ۔ ہلکی نیند ۔ ( رچھ راحسن گھل )

فرید ۔ کھولاں بھنٹڑی گھل کوں ( خواجہ فرید )

گھُل ۔

گھلنْ

حل ہو جا ۔ تحلیل ہو ۔ چل (ہوا ) ۔ صدقے ہوجا  مل جا

گھَلدے

بھیجتے ۔ ڈٖ کھڑے ول ول پکھڑے گھلدے

گھُلدے

صدقے ہوتے ۔ تحلیل ہوتے ۔ صدقے جاتا ہے

گھلنْ

بھیجنا

گھُلنْ

تخیل ہونا ۔ چلنا ہوا کا ۔ صدقے ہونا ۔ واری جانا

گَھلی

تحلیل ہوگئی ۔ چل پڑی ۔ مل جل گئی

گھَلیجنْ

بھیجا جانا

گھُلیجنْ

قربان ہونا ۔ وار دیاجانا

گھنْ گھنْ

بھاری چیز کے گر نے کی آواز مثلاً اینٹیں وغیرہ

گُھنْ گُھنْ

زیر ِ لب باتیں کرنا ۔ بڑبڑانا

گَھنڈ

بڑے حجم کا ٹل ( جو جانوروں کے گلے میں ڈالا جاتا ہے )

گھُنڈ

حجاب ۔ دلہن کا منہ چھپانا ۔ نقاب منہ پر کپڑا ڈال لینا ۔ پردہ

گھَنڈی

نر خرہ ۔ گلے کے سامنے کی ہڈی

گھُنڈی

اناج میں رہ جانے والے بھوسے کی گانٹھیں

گَٖٹا

بیج ۔ تخم ۔ کارتوس ۔ گٹھلی

گِٖٹا

ٹخنہ ۔ کلائی کا جوڑ

گَٖٹو

چھوٹی بوری

گِٖٹو

بچوں کے ایک کھیل میں استعمال ہو نے والی ٹھیکری

گُٖٹو

انگلیوں کے جوڑ ۔ پوریں

گٖٹھ

کپڑے ۔ کپاس وغیرہ کا بڑا گھٹڑ

گُٖٹھ

کونہ ۔ گو شہ

گَٖٹی

جولان بیڑی

گِٹی

کھیل میں استعمال ہونے والی گِٹی

گُٖٹی

گوٹی ۔ دھاگے کی گوٹی

لَٹ

آوارہ ۔ نہر ی پانی کی مٹی

لِٹ

زلف ۔ بالوں کا حصہ ۔ تھوڑے سے بال

لُٹ

لُوٹ ۔ لُوٹ لے ۔ بے قاعدگی ۔ بے اُصولی

لَٹکنْ

لٹکنا

لُٹکنْ

خراماں خراماں چلنا ۔ ناز و انداز والی چال

لَٹن

بھر دینا ۔ پُر کر دینا

لُٹنْ

لُو ٹ لینا

لَٹْو

لٹو ( لکڑی کا کھلونا جو گھمایا جاتا ہے )

لُٹو

لوٹنے والا

لِٹو

بڑی زلفوں والا

لَٹیجنْ

مٹی بھر جانا ۔ نہری مٹی پھر جانا

لُٹیجنْ

لُٹ جانا

لَڈٖ

لکڑی وغیرہ کا گٹھا ۔ لوڈ ۔ لوڈ کر نے کا کہنا

لِڈٖ

جانور کا فضلہ ۔ خاص طور پر اونٹ اور گدھے کا فضلہ ۔

لُڈٖ

حرکت کر

لَڈُٖو

مِٹھائی کا چھوٹا سا گولہ

لُڈٖو

ایک کھیل

لَر

لکڑی کی لمبی پٹی

لُر

آوارہ ۔ دیوانہ ۔ وحشی

لَڑھ ۔ لَڑ

کپڑے کا ایک سِرا ۔ درخت کی موٹی شاخ

لُڑھ

شور ۔ غوغا

لَسکاونْ

چمکانا

لُسکاونْ

تر سانا

لَسکنْ

چمکنا

لُسکنْ

ترسنا ۔ شدیدخواہش رکھنا

لَک

زبان سے چاٹ ۔ ٹیلوں اور پہاڑوں کے درمیان مسطح زمین ( لک و دک صحرا ) ۔ کمر

لُک

چھپ جا ۔ تار کول

لَکنْ

چاٹنا ۔ کتے کا پانی پینا یا کسی چیز کا چاٹنا

لُکنْ

چُھپنا

لَکواونْ

زبان سے چٹوانا

لُکواونْ

پوشیدہ کروانا ۔ کسی کو کہہ کر چھپانا

لَکیا

زبان سے چاٹ لیا

لُکیا

پوشیدہ

لَکھ

بات جان لینا ۔ راز پالینا ۔ 100ہزار

لِکھ

لکھنے سے فعل اَمر ۔ چھوٹا موتی

لُکھ

گرم ہوا ۔ لُو

لَکھنْ

اعمال ۔ افعال ۔ کسی بات کو ذہانت کے ذریعے سے جان لینا ۔

لِکھنْ

لِکھنا

لگٖ

لگ جا ۔ سہارا ۔ آسرا ۔ تعلق ۔ بِکری ۔ چلت ۔ مانگ

لُگ

بر بادی ۔ ویرانی ۔ تباہی

لَکھاں

100ہزار جمع ( لاکھوں ) ۔ اپنے ادراک سے بات سمجھ لوں ۔

لِکھاں

میں لکھو ں ۔ چھوٹے موتی

لُکھاں

گرم ہوائیں ( جمع )

لَگٖ  

تعلق ۔ آسرا ۔ سہارا ۔ لگ جا

( جیواں کیندے لگ سائیں ) خواجہ فرید ؒ

لُگٖ

تباہ ۔ برباد ۔ ویران ۔ اکیلا ۔ تنہا  

بَگاٖ

لگادے۔ لگ گیا

لُگٖا

تباہ شدہ

لَل

سلیقہ ۔ طریقہ ۔ ڈھنگ

لُل

آلہ تناسل ۔ احمق

لَلی

بد سلیقہ ۔ ( بے لَلی ) عام گفتگو میں بھی کہا جاتا ہے ۔ ( مؤنث ) ورنہ اس کا مطلب ( سلیقے والی ہے )

لِلِی

کچا بیر

لُلی

چھوٹے بچے کا آلہ تناسل

لَم

طویل ۔ لمبا ( لَم ڈھینگ )

لِم

ناک سے بہنے والا مواد

لَنب

شعلہ

لِنب

لیپ چڑھا

لُنب

آوارہ ۔ بد قماش

لَہندا

اُترتا ہوا ۔ مغربی ۔ پَچھمی ۔ حاصل کرنا ۔ پانا ۔ وُصول کرنا ( یار فرید نہ لہندا ساراں )

لُہندا

چاہت میں ترستا ہوا ( جی جانی کا رنْ لُہندا )

لَنب ۔ لمنب

اَلائو ۔ بڑا شعلہ

لِنب ۔ لِمنب

لِپائی کر

لُنب ۔ لمنب

آوارہ ۔ بد اطوار

لَہنْ

اُترنا ۔ بدلہ پانا

لُہنْ

ترسنا ۔ خواہش سے مغلوب ہو نا

مَت

عقل ۔ نصیحت ۔ سوچ ۔ مذہب

مُت

بھیج ۔ روانہ

مَتاں

ممکن ہے ۔ مبادہ ۔ شاید

مُتاں

بھیجوں

مَتنْ

ممکن ہے ۔ مُبادا ( متاں سے متنْ )

مُتنْ

بھیجنا ۔ روانہ کرنا ۔ ( مُتیاں عشق سوغاتاں )

مَتوں

نصیحتیں

مُتوں

بغیر ۔ علاوہ ۔ ہم بھیجیں

مَتی

مچ گئی ۔ ممکن ہے ۔ مبادہ

مُتی

بھیجی

مَٹ

بڑا مٹکا ۔ زرخیر مٹی ۔ برابر

مِٹ

مٹ جا ۔ (صیغہ اَمر )

مَٹا ۔ مَٹاونْ

زمین کی زرخیزی بڑھانے کے لیے رود کوہی کا پانی لگانا ۔